’ملک میں مقیم ہر غیر ملکی فوراً یہ کام کرلے، ورنہ پھر بعد میں نہ کہنا خبر نہ ہوئی کیونکہ۔۔۔‘ سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا، غیر ملکیوں کو آخری موقع دے دیا

’ملک میں مقیم ہر غیر ملکی فوراً یہ کام کرلے، ورنہ پھر بعد میں نہ کہنا خبر نہ ...
’ملک میں مقیم ہر غیر ملکی فوراً یہ کام کرلے، ورنہ پھر بعد میں نہ کہنا خبر نہ ہوئی کیونکہ۔۔۔‘ سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا، غیر ملکیوں کو آخری موقع دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن اور ان کے زیرکفالت افراد کے فنگرپرنٹس لینے کی مہم شروع کر رکھی ہے اور اب تارکین وطن کو اس کا آخری موقع دے دیا گیا ہے۔ اس کے بعد جو تارک وطن اپنے اور اپنے زیرکفالت 6سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے فنگرپرنٹس نہیں دے گا اسے محکمے کی الیکٹرانک سروسز کی فراہمی معطل کر دی جائے گی۔

’یہ ایک انتہائی ضروری چیز سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے‘ ایسی خبر آگئی کہ آپ کا دل بھی کرے گا سعودی عرب جاکر۔۔۔
سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جو تارکین وطن اپنے اور زیرکفالت افراد کے فنگرپرنٹس رجسٹر نہیں کروائیں گے ان کے کمپیوٹرریکارڈ میں رکاوٹ آ جائے گی جس کے بعد وہ الیکٹرانک سروسز کے حصول کے قابل نہیں رہیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمے کے قائم کردہ سنٹرز پر تارکین وطن کو فنگرپرنٹس رجسٹر کروانے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔جن لوگوں نے فنگرپرنٹس رجسٹر نہ کروائے انہیں قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی اور بعدازاں وطن بدر کر دیا جائے گا۔ ان کے سعودی سپانسرز کو بھی قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جو شخص اس وقت وزٹ ویزے پر ریاست میں موجود ہے وہ مقررہ مدت سے زائد عرصہ قیام کرے گا تو اسے سزا دی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -