’مرد خواتین کا ریپ اس لئے کرتے ہیں کیونکہ خواتین۔۔۔‘ سعودی عالم دین نے ایسی متنازعہ ترین بات کہہ دی کہ پوری دنیا کی خواتین حیرت کے مارے ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگیں

’مرد خواتین کا ریپ اس لئے کرتے ہیں کیونکہ خواتین۔۔۔‘ سعودی عالم دین نے ایسی ...
’مرد خواتین کا ریپ اس لئے کرتے ہیں کیونکہ خواتین۔۔۔‘ سعودی عالم دین نے ایسی متنازعہ ترین بات کہہ دی کہ پوری دنیا کی خواتین حیرت کے مارے ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے لباس اور میک اپ کے متعلق اس قبل بھی کئی فتاویٰ سامنے آ چکے ہیں لیکن اب ایک سعودی عالم دین نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پوری دنیا کی خواتین انگشت بدنداں رہ گئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق احمد بن سعد القرنی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ ”خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود خواتین ہیں کیونکہ وہ خود عریاں لباس پہن کر، پرفیوم لگا کر اور میک اپ کرکے گھر سے نکلتی ہیں۔ یہ خود مرد کو بھڑکاتی ہیں کہ وہ ان پر جنسی حملہ کریں۔“

سعودی عرب میں نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ، اس میں کس چیز کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی
القرنی نے ٹوئٹر پر کچھ خواتین کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جن میں خواتین نے نیم عریاں لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ ”ان خواتین کو دیکھیے، انہوں نے یہاں موجود مردوں کو پاگل بنا دیا ہے۔ اب کوئی مرد ان سے جنسی زیادتی کر ڈالے تو یہ روتی ہوئی گھر جائیں گی۔ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ زناکاری اور جنسی ہراسگی کی اصل وجہ خواتین ہیں۔ ایسی عورتوں کو سڑک کنارے دیکھ کر مرد ڈرائیونگ کرنا بھول جاتے ہیں۔ اچھی خواتین کبھی اس حلیے میں گھروں سے باہر نہیں نکلتیں۔ مردوں کو الزام مت دیا کریں۔“

مزید :

عرب دنیا -