مرغی کا گوشت 200روپے فی کلو سستا ہونے کا امکان، حکومت کا بڑا فیصلہ 

مرغی کا گوشت 200روپے فی کلو سستا ہونے کا امکان، حکومت کا بڑا فیصلہ 
مرغی کا گوشت 200روپے فی کلو سستا ہونے کا امکان، حکومت کا بڑا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  ذرائع کا کہنا ہے کہ چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پابندی سے متعلق سمری منظوری کیلئے بھجوا دی گئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی سے مقامی سطح پر چکن 200روپے فی کلو سستا ہو سکتا ہے۔