دبئی میں پولیس سٹیشن کے باہر لگائے گئے اس بینچ کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کا بھی دل کرے گا یہیں پر جاکر بیٹھ جائیں

دبئی میں پولیس سٹیشن کے باہر لگائے گئے اس بینچ کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر ...
دبئی میں پولیس سٹیشن کے باہر لگائے گئے اس بینچ کی خاصیت کیا ہے؟ جان کر پاکستانیوں کا بھی دل کرے گا یہیں پر جاکر بیٹھ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں سرکاری دفاتر کے باہر انتظار کرنے والوں کے لئے بینچ تو نصب ہوتے ہیں، لیکن اکثر ٹوٹے ہوئے اور غیر آرام دہ، مگر دبئی میں ایسا نہیں ہے۔ اس شہر کے پولیس سٹیشنوں کے باہر نصب کئے گئے بینچ نہ صرف انتہائی خوبصورت اور آرام دہ ہیں بلکہ ان میں کچھ ایسی خصوصیات بھی ہیں کہ ہر کسی کا دل چاہے گا کہ گھر جانے کی بجائے انہی بنچوں پر بیٹھا رہے۔
گلف نیوز کے مطابق یہ عام بینچ نہیں بلکہ سمارٹ بینچ ہیں جن میں موبائل فون چارج کرنے کی سہولت کے ساتھ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ صارفین ان بینچوں سے یو ایس بی اور وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

گیمیں کھیلنے کے شوقین لوگوں کیلئے دنیا کا پہلا موبائل فون متعارف کروادیا گیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل کرے گا ابھی خرید لے
ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل شیخ محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ چھ پولیس سٹیشنوں کے سامنے یہ بینچ نصب کردئیے گئے ہیں اور ان کے نتائج کو دیکھتے ہوئے جلد ہی دبئی کے دیگر حصوں میں بھی انہیں نصب کردیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا ”یہ اقدام سمارٹ دبئی ویژن کا حصہ ہے جس کے تحت تمام صارفین کو سمارٹ خدمات مہیا کی جائیں گی۔ لوگ اس بینچ کے ذریعے وائرلیس اور یو ایس بی چارجر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں جبکہ انہیں ہائی سپیڈ 4G انٹرنیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔“


رپورٹ کے مطابق البرشا، الراشدیہ، المراقبت، نائف، بردبئی اور القصیص پولیس سٹیشنوں کے سامنے نصب کئے گئے بینچوں پر مذکورہ تمام سہولیات دستیاب ہوچکی ہیں۔ ان بنچوں کو ایسے مٹیریل سے بنایا گیا ہے کہ نہ ان پر خراش پڑتی ہے اور نہ ہی ان کے کئی سال تک خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں بجلی کی بھی ضرورت نہیں کیونکہ یہ شمسی توانائی سے چلتے ہیں اور ذخیرہ کی گئی توانائی سے رات کے وقت بھی کام کرتے ہیں۔
ان بینچوں پر انٹرنیٹ اور چارجنگ کی سہولت کے علاوہ موسم کی تازہ ترین معلومات بھی ڈسپلے ہوتی ہیں۔ ان کے اندر لگے پنکھے موسم گرما میں بیٹھنے والوں کو ٹھنڈک فراہم کریں گے، جبکہ وشنی کا مناسب اہتمام رات کے وقت بھی ان کے استعمال میں معاون ثابت ہو گا۔

مزید :

عرب دنیا -