گیمیں کھیلنے کے شوقین لوگوں کیلئے دنیا کا پہلا موبائل فون متعارف کروادیا گیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل کرے گا ابھی خرید لے

گیمیں کھیلنے کے شوقین لوگوں کیلئے دنیا کا پہلا موبائل فون متعارف کروادیا ...
گیمیں کھیلنے کے شوقین لوگوں کیلئے دنیا کا پہلا موبائل فون متعارف کروادیا گیا، اس کی کیا خاصیت ہے؟ جان کر ہر پاکستانی کا دل کرے گا ابھی خرید لے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)اگر آپ موبائل فون پر گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو اب ایک ایسے سمارٹ فون کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہو جائیں جسے موبائل ’گیمز کی دنیا کا بادشاہ‘ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق محض دو ہفتوں بعد گیمنگ ہارڈویئر بنانے والی کمپنی ریزر کی جانب سے اس کا پہلا موبائل فون متعارف کروایا جارہا ہے جس کی ریم 8جی بی ہوگی۔ ریزر فون کی سکرین 5.7 انچ کی ہوگی اور اس کا ڈسپلے ریزولوشن 2560x1440 ہوگا۔ اس میں پچھلا کیمرہ 12Mpکا اور آگے والا کیمرہ 8Mpکا ہوگا۔

اب انتہائی سستے میں آپ اپنی عام گاڑی کو بغیر ڈرائیور کے چلانے کے قابل بناسکتے ہیں، اس کے لئے کیا کرنا پڑتا ہے؟ آپ بھی جانئے
رپورٹ کے مطابق اس انتہائی طاقتور موبائل فون میں سنیپ ڈریگن 835 پروسیسر اور 64 جی بی اندرونی میموری ہوگی۔ اس وقت مارکیٹ میں مہنگے ترین موبائل فونز کی ریم بھی 4 جی بی یا 6 جی بی ہوتی ہے۔
چونکہ ریزر گیمنگ ہارڈ ویئر بنانے والی کمپنی ہے لہٰذا یہ توقع بھی کی جارہی ہے کہ ریم کے علاوہ باقی ہارڈویئر بھی خاص طور پر گیمز کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ اس موبائل فون کو کس دن سامنے لایا جارہا ہے اور اس کی قیمت کیا ہو گی، امید کی جارہی ہے کہ یہ اعلان یکم نومبر کر کودیا جائے گا۔

کسی کے بھی آئی فون کا پاسورڈ آپ کتنی آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں؟ ایسا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا کہ کوئی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا