’ میں گیارہویں جماعت میں پڑھتی تھی کہ اس لڑکی سے دوستی ہوئی ، پھر ایک دن اس نے مجھے ایک میموری کارڈ دیا، گھر جا کر جب اسے کھولا تو پوری زندگی ہی تبدیل ہو گئی کیونکہ اس میں۔۔۔ ‘ نوجوان لڑکی نے اپنی ایسی کہانی بتادی کہ جان کر تمام والدین شدید پریشان ہو جائیں گے

’ میں گیارہویں جماعت میں پڑھتی تھی کہ اس لڑکی سے دوستی ہوئی ، پھر ایک دن اس نے ...
’ میں گیارہویں جماعت میں پڑھتی تھی کہ اس لڑکی سے دوستی ہوئی ، پھر ایک دن اس نے مجھے ایک میموری کارڈ دیا، گھر جا کر جب اسے کھولا تو پوری زندگی ہی تبدیل ہو گئی کیونکہ اس میں۔۔۔ ‘ نوجوان لڑکی نے اپنی ایسی کہانی بتادی کہ جان کر تمام والدین شدید پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے چنگل میں پھنسنے والی کویتی لڑکی نے واپسی پر ایسی کہانی سنا دی ہے کہ جان کر تمام والدین پریشان ہو جائیں گے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ ”میں ایک خلیجی ملک میں پڑھنے کے لیے گئی جہاں میں 11ویں جماعت میں تھی جب میری ایک سوڈانی لڑکی فاطمہ سے گہری دوستی ہو گئی۔ فاطمہ نے مجھے القاعدہ اور داعش کے متعلق بتانا شروع کر دیا۔ ایک روز اس نے مجھے ایک میموری کارڈ دیا۔ جب میں نے وہ گھر جا کر کھولا تو اس میں داعش کے متعلق تصاویر، تحاریر اور ویڈیوز وغیرہ موجود تھیں۔ اس کے بعد اس نے مجھے کئی اور میموری کارڈ دیئے جن میں اسی نوعیت کا مواد موجود تھا۔“
”میں گریجوایشن کرنے کے بعد جب واپس کویت جانے لگی تو فاطمہ نے مجھے فیس بک اور ٹوئٹر پر رابطہ کرنے کے طریقے بتائے۔ میں نے واپس جا کر فاطمہ کے بتائے ہوئے اکاﺅنٹس سے رابطہ کیا۔ کچھ دنوں بعد سوشل میڈیا پر ہی میری داعش کے لیڈر ابومسلم سے بات ہوئی۔ اس نے بتایا کہ اس کا اصل نام علی ہے۔ اس نے مجھے داعش کے متعلق مواد بھیجنا شروع کر دیا۔ پھر جب اسے یقین ہو گیا کہ میں پختہ ہو گئی ہوں تو اس نے مجھے شام آنے کے لیے کہا۔ اس نے کہا کہ تم ٹکٹ خرید کر ترکی پہنچو۔ وہاں سے میں تمہیں لینے آ جاﺅں گا۔“
”میں نے اسے کہا کہ میرے پاس ٹکٹ کے پیسے نہیں ہیں جس پر اس نے مجھے پاسپورٹ کی کاپی بھیجنے کو کہا جو میں نے بھیج دی۔ اس نے اس کاپی پر ٹکٹ خریدااور مجھے بھیج دیا۔ میں بہت پرجوش تھی۔ گھر سے نکلنے سے پہلے مجھے علی کا پیغام ملا کہ ترکی میں خودکش حملے کے باعث استنبول ایئرپورٹ پر سکیورٹی بہت سخت ہو گئی ہے چنانچہ آنے کا پروگرام منسوخ کر دو۔ اگلے روز اس نے مجھے مصر آنے کو کہا اور مجھے نیا ٹکٹ بھیج دیا۔ کچھ دن بعد میں مصر چلی گئی جہاں داعش کے کئی لیڈرز نے میرا استقبال کیا۔ ہمیں کچھ روز بعد شام منتقل ہونا تھا لیکن اسی دوران مصری سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا اور مجھے گرفتار کر کے کویتی حکام کے حوالے کر دیا۔“ گلف نیوز کے مطابق لڑکی پر اب کویتی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے جہاں اس نے اپنی یہ کہانی بیان کی ہے اور بتایا ہے کہ داعش کس طرح نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنساتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -