قدیم ترین پر اسرار چینی پائپ جو دنیا کی تاریخ بدل سکتے ہیں

قدیم ترین پر اسرار چینی پائپ جو دنیا کی تاریخ بدل سکتے ہیں
قدیم ترین پر اسرار چینی پائپ جو دنیا کی تاریخ بدل سکتے ہیں
کیپشن: qadeem

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صوبے کن گائی میں زیر زمین غاروں میں ڈیڑھ لاکھ سال پرانے لوہے کے پائپ دریافت ہوئے ہیں جس کے بعد یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ ان پائپوں کو کس نے بنایا، انسانوں نے، خلائی مخلوق نے یا پھر کسی اور ہی چیز نے۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو زیر زمین پائی جانے والی پراسرار غاروں کی تحقیق کیلئے بھیجا گیا تھا ۔ اس تحقیق کے دوران سائنسدان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تین غاریں لوہے کے پائپوں سے بھری ہوئی تھیں جو کہ نمکین پانی کی قریبی جھیل کے اندر تک جا رہے تھے۔ یہ پائپ انتہائی قدیم تھے اور مزید سائنسدانوں کو بلوا کر ان کی عمر معلوم کی گئی جس سے یہ ناقابل یقین نتیجہ سامنے آیا کہ یہ پائپ 1,50,000 سال پرانے ہیں۔
دنیا کے سائنسدان اس بات پر حیران ہیں کہ لاکھوں سال پہلے یہ پائپ کس نے بنائے کیونکہ اس علاقے میں انسانوں کی تاریخ تقریباً 30 ہزا رسال پرانی ہے اور ماہرین کے مطابق اس سے پہلے یہاں انسانوں کا وجود نہ تھا۔ ماہرین نے مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی طور پر بنے اور کچھ انہیں خلائی مخلوق کا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ ان پائپوں کی حقیقت معلوم ہونے پر ہمیں بنی نوع انسان کی تاریخ نئے سرے سے لکھنی پڑ سکتی ہے۔

مزید :

ادب وثقافت -