ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(اے پی اے ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور سنیئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے، انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سیف الدین کھوسہ نے گزشتہ دنوں ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری اور زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں فریال تالپور سے طویل ملاقاتیں کی ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور سیف کھوسہ میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات طے پا گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان میں تین قومی اسمبلی اور 6 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ سیف کھوسہ کو دیگی، ذرائع کے مطابق سردار سیف کھوسہ کو (ن) لیگ میں واپس لانے کی سردار ذوالفقار کھوسہ کی تمام کوششیں دم توڑ گئیں ہیں اور سردار سیف کھوسہ اپنے مقامی ساتھیوں کے ساتھ عیدالفطر سے قبل ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -