شمالی وزیرستان ،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،15دہشت گرد ہلاک 5ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان ،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ،15دہشت گرد ہلاک 5ٹھکانے تباہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                               راولپنڈی/شوال (آئی این پی) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری‘ سکیورٹی فورسز کی شوال میں جیٹ طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ 5ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ک(آئی ایس پی آر)ے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانوں پر گزشتہ رات جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ اور پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -