پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پرپریس کلب میں سیمینار منعقد ہوگا

پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پرپریس کلب میں سیمینار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) مزدوروں کے عالمی دن یوم مئی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے زیر اہتمام یکم مئی کو صبح دس بجے لاہور پریس کلب میں سیمینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد اور پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے۔ پنجاب سیکرٹریٹ میں گذشتہ روز لیبر ونگ کے سربراہ ملک احتشام الحسن کی قیادت میں ٹریڈ یونیز، فیڈریشنز، کارپوریشنز اور پرائیویٹ سیکٹر ز کے مزدور رہنماؤں نے چوہدری منظور احمد اور قمر زمان کائرہ سے ملاقات کی اور سیمینار کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -