لاہورمیں "ڈی ایس ایل" کے تین سٹور وں کا افتتاح

لاہورمیں "ڈی ایس ایل" کے تین سٹور وں کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(پ ر)مڈل کلاس فیملیوں کے لئے سلے اور ان سلے ملبوسات، جیولری اور پرسنل کیئر پراڈکٹس کی دنیا کے بڑے نام دین لائف سٹائل (ڈی ایس ایل) نے شہر میں تین بڑے سٹوروں کا افتتاح کردیا۔یہ سٹور لبرٹی مارکیٹ، واپڈا ٹاؤن اور فورٹریس سٹیڈیم میں کھولے گئے ہیں۔لبرٹی مارکیٹ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اداکار معمر رانا اور اداکارہ نور سمیت شو بز کے دیگر جلوہ گر ہوئے اور ڈی ایس ایل سٹور میں آنے والے معززمہمانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

ڈی ایس ایل مینجمنٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ سال رواں کے آخر تک پاکستان کے دیگر شہروں بشمول کراچی ، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں بھی سٹور کھولے جا ئیں گے۔ ڈی ایس ایل کے ڈیزائنروں نے مڈل کلاس فیملیوں کی ضروریات اور ڈیمانڈ کو مدنظر رکھ کر دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کروائے ہیں۔
دین گروپ لیدر ، ٹیکسٹائل، بینکنگ، پراپرٹی، کیمیکلز، کنسٹرکشن اور تفریحی شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کا حامل گروپ ہے۔ اس کے ملازمین کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے ۔ دین گروپ ٹیکسوں کی مد میں خطیر سرمایہ حکومتی خزانے میں جمع کروانے کے ساتھ پورے پاکستان میں ہزاروں افراد کے لئے بہترین روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔

مزید :

کامرس -