دن دہاڑے گن پوائنٹ پر 8 لڑکیاں، شادی شدہ خواتین، لڑکے اغوا، گھریلو ناچاقی پر 7 افراد کی خود کشی

دن دہاڑے گن پوائنٹ پر 8 لڑکیاں، شادی شدہ خواتین، لڑکے اغوا، گھریلو ناچاقی پر 7 ...
دن دہاڑے گن پوائنٹ پر 8 لڑکیاں، شادی شدہ خواتین، لڑکے اغوا، گھریلو ناچاقی پر 7 افراد کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال، چیچہ وطنی (ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دن دہاڑے شادی شدہ خواتین سمیت 8 لڑکے لڑکیوں کو اغوا کرکے ایک کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ گھریلو ناچاقی، شادی، منگنی کے مسئلے پر 7 نوجوانوں نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواح میں ایک نوجوان اور دو نوجوان لڑکیوں نے گھریلو تنازعات پر زہر پی کر خود کشی کرلی اور تینوں جاں بحق ہوگئے۔ چک 9-186 ایل کی 18سالہ نوجوان لڑکی صابرہ نے شادی کے مسئلہ پر والدین سے جھگڑ کر زہر پی لیا جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ چک ساہیوال پاکپتن روڈ پر اڈہ جہان خاں کالونی میں ایک 17 سالہ لڑکی سعدیہ نے اس کی مرضی کے خلاف منگنی کے تنازعہ پر والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جس سے وہ بیہوش ہوگئی اور ہسپتال لایا گیا جہاں وہ چل بسی۔ چک 9-103 ایل میںایک 18سالہ نوجوان مصباح نے گھریلو تنازعہ پر والدین سے جھگڑ کر زہریلی سپرے پی لی اور نڈھال ہوگیا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لایا گیا مگر وہ چل بسا۔ چشتیاں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے سیکنڈ ایئر کے طالبعلم محمد عامر نے گھر میں والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مرحوم کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال چشتیاں میں لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ فیصل آباد جڑانوالہ کے علاقہ 237 گ ب کے رہائشی امیر علی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگ لیں۔ اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر متاثرہ نوجوان چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ نوجوان کی کچھ عرصہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔

تفصیل کے مطابق مدینہ ٹاﺅن کے رہائشی 20 سالہ بیٹے ادریس نے اپنے بھائی سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑا بلیچ پی لیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو 1122ٹیم نے متاثرہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ سمبڑیال تھانہ بیگووالہ کی حدود ڈوگراں والا کے رہائشی لیاقت علی کی جواں سال بیٹی عافیہ نے والدین سے ناراضگی کے باعث زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی جبکہ اہل دیہہ میں تاثر پایا جاتا ہے کہ اسے غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ فیصل آباد تھانہ رضاآبادکے علاقہ 225 ر ب سے عارف وغیرہ چار افراد غلام حسین کی بیوی شمیم اختر کو اغوا کرنے کے بعد گھر سے نقدی اور زیورات بھی ساتھ لے گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ڈجکوٹ روڈ پر خریداری کے لئے آئی نازیہ بشارت کی شادہ شدہ بھتیجی کو چار نامعلوم مسلح افراد نے اغواءکرلیا اور کار پر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ نگہبان پورہ کے رہائشی غلام فرید کا چار سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ ہوگیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔ گجرات تھانہ لاری اڈا کے علاقہ محلہ نور پور پڑھے سے بلال منیر حسنین عرف سنی نے بشیر کے پوتے کو اغوا کرلیا ہے، پولیس تھانہ لاری اڈا نے بشیر کی رپورٹ پر بلال منیر عرف سنی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اوکاڑہ محلہ ریاض المسلمین کے رہائشی محمد اکرم کی بہن ماریہ بی بی زوجہ محمد عاقف کو آتشیں اسلحہ سے مسلح شبیر عرف شبیرا اور محمد تنویر گن پوائنٹ پر گھر سے 4 تولے طلائی زیورات اور نقدی سمیت زبردستی اغوا کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ سوبھارام کی رہائشی شریفاں بی بی بیوہ محمد سرور کے بیٹے راشد کو آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر کار میں اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ڈسکہ حمزہ کھرولیاں کے رہائشی رشید احمد کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو ملزمان کاشف، عدیل، عزت، عاصمہ، فہمیدہ، حفیظ ار موضع میانوالی بنگلہ کے رہائشی محمد بوٹا کی بیٹی (ع) کو لیاقت، ابرار اور دو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا، تھانہ موترہ اور ستراہ پولیس نے مغویان کے والد کی درخواستوں پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔ چیچہ وطنی چار اوباش نوجوانوں نے 10 سالہ لڑکے کو کمرے میں بند کرکے بدفعلی کی۔ محلہ امیر آباد کے رہائشی عالم شیر کے 10 سالہ بیٹے زین کو اسی محلے کے اوباش نوجوان طارق ورغلا پھسلا کر جنگل میں لے گیا جہاں پہلے سے ماجد، گوگا اور کاکا وہاں موجود تھے اور چاروں نے اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ چیخ و پکار پر لوگ آگئے جنہوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے 10 سالہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -