ڈاکٹروں نے آدمی کا کان اس کے ہاتھ پر کیوں لگادیا؟ وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ڈاکٹروں نے آدمی کا کان اس کے ہاتھ پر کیوں لگادیا؟ وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ ...
ڈاکٹروں نے آدمی کا کان اس کے ہاتھ پر کیوں لگادیا؟ وجہ ایسی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک)اسے میڈیکل کی تاریخ کا عجوبہ ہی قرار دیا جاسکتاہے کہ ایک حادثے میں کان سے محروم ہوجانے والے شخص کے لئے ڈاکٹروں نے اس کے بازو پر نیا کان اگا لیا، اور اب یہ کان متاثرہ شخص کے ضائع ہونے والے کان کی جگہ لگا دیا گیا ہے۔ 

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا کان چین کے صوبے شان شی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ضائع ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے بازو پر نیا کان اگایا جس کی نشوونما تین ماہ میں مکمل ہوئی۔ شیان یاؤ تونگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پلاسٹک سرجن گاؤ شوزونگ نے ایک کامیاب آپریشن کرکے اس شخص کے بازو پر اگایاگیا کان اتار کر اس کے ضائع ہونے والے کان کی جگہ پر لگادیا ہے۔


ڈاکٹر شیان کی نگرانی میں ہی اس شخص کے بازو پر نیا کان اگایا گیا تھا۔ اس مقصد کے لئے مخصوص آلات کی مدد سے اس کے بازو کی جلد پھیلائی گئی تھی اور سینے سے عضلات لے کر پھیلائی گئی جلد کے اندر کان اگایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض دو ہفتوں میں مکمل طور پر صحت یاب ہوجائے گا جس کے بعد وہ نئے کان سے پوری طرح مستفید ہو سکے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -