عرب باشندوں کے رویے سے برطانوی شہری پریشان

عرب باشندوں کے رویے سے برطانوی شہری پریشان
عرب باشندوں کے رویے سے برطانوی شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) عرب شہزادے اپنی کروڑوں روپے مالیت کی نایاب کاروں کے ساتھ موسم گرما کی سالانہ چھٹیاں گزارنے کیلئے لندن کی سڑکوں پر مٹرگشت جاری رکھے ہوئے ہیں اور مقامی لوگ حیران اور متاثر ہونے کے بعد اب پریشان ہونا شرع ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے ممالک کے عرب شہزادے اپنی رولز رائس، فراری، فورگیاٹو، مرسیڈیز، میک لارن اور لیمبرگینی جیسی مہنگی ترین کاروں کو جہازوں میں لاکر یورپ کے تفریحی دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ آج کل اس تفریحی ٹیم کا لندن کا دورہ جاری ہے اور مے فیئر اور نائٹز برج کی سڑکوں پر ہیرے جواہرات کی طرح چمکتی دنیا کی نایاب ترین اور نہنگی ترین کاریں اپنے جلوے دکھارہی ہیں۔ جہاں لوگوں کی بڑی تعداد بروقت کیمرے لے کر ان شاندار گاڑیوں کی تصویریں لیتی نہیں تھکتی وہیں مقامی لوگ ان شاہانہ سواریوں اور ان کے مالکان اور ڈرائیوروں سے پریشان بھی ہیں۔ یہ گاڑیاں جب اپنے جہاز جیسے انجنوں کا شور مچاتی ہیں تو عام لوگ دہل جاتے ہیں۔ ان کے ڈرائیوروں سے یہ شکایت بھی ہے کہ یہ عام لوگوں اور ان کے ٹریفک حقوق کا خیال نہیں رکھتے اور لندن کی سڑکوں کو اپنے ذاتی ریس ٹریفک سمجھتے ہیں۔ دنیا چاہے جو بھی کہے لیکن شہزادے اور ان کی نایاب گاڑیاں اپنی دھن میں مست ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -