بچپن میں ایک رشتہ دار نے میرے ساتھ”ریپ“کر دیا،جب ماں کو بتایا تو اُسے گھر سے نکال دیا : بھارتی صحافی برکھا دَت کا انکشاف

بچپن میں ایک رشتہ دار نے میرے ساتھ”ریپ“کر دیا،جب ماں کو بتایا تو اُسے گھر سے ...
بچپن میں ایک رشتہ دار نے میرے ساتھ”ریپ“کر دیا،جب ماں کو بتایا تو اُسے گھر سے نکال دیا : بھارتی صحافی برکھا دَت کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی کھٹمنڈو میں خفیہ ملاقات کی خبر دینے والی مشہور انڈین صحافی اور این ڈی ٹی وی کے ایوارڈ یافتہ ”سنڈے ٹاک شو “ کی میزبان برکھا دت نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں اُس کے ساتھ ”زیادتی “ ہوئی تھی اور زیادتی کرنے والا کوئی غیر نہیں اُس کا ایک دور کا رشتہ دار تھا ۔برکھا دت کی کتاب ”THIS UNQUIET LAND“کے کچھ اقتباسات ND TVکی ویب سائٹ پر رپورٹ ہوئے ہیں۔برکھا دت نے کتاب میں لکھا ہے کہ بچپن میں اُسے زیادتی کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں اُس کا ایک ”دور کا رشتہ دار“ تھا جو ان کے گھر پر قیام کیلئے آیا میں نے” انتہائی درد اور تکلیف برداشت “کرنے کے بعد بالآخر اپنی والدہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد اُس شخص کو فوراً گھر سے نکال پھینکا گیا۔اِس کے بعد میں نے بھی اس دردناک یاد کو اپنے ذہن کے ایک تاریک اور اندھیرے کونے میں پھینک دیا تاکہ یہ مجھے دوبارہ پریشان نہ کر سکے۔برکھا دَت کا کہنا ہے کہ اِس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کوئی انہونی بات نہیں۔برکھا نے اپنی کتاب میں مزید لکھا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے اکثر لوگ ”شرمندگی اور خوف “ کی وجہ سے خاموش رہتے ہیں جس کی وجہ سے قصور وار سزا سے بچ نکلتے ہیں۔ملک میں خواتین کے حقوق کی کھل کر حمایت کرنے والی برکھا نے اپنی کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا کہ 1990 کے اوائل میں کس طرح یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ برکھا دَت نے ”شرمندگی اور خوف “کی وجہ سے خاموش رہنے کی بجائے جب یونیورسٹی حکام کو اس واقعہ سے آگاہ کیاتو’ ’ترقی پسند خیالات“ رکھنے والی خواتین اساتذہ نے خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی حکام ”سنی سنائی“ بات پر کارروائی نہیں کریں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -