’یہ ایک کام ضرور کرلیں‘ بہترین ازدواجی زندگی کیلئے سائنسدانوں نے جوڑوں کو بہترین مشورہ دے دیا

’یہ ایک کام ضرور کرلیں‘ بہترین ازدواجی زندگی کیلئے سائنسدانوں نے جوڑوں کو ...
’یہ ایک کام ضرور کرلیں‘ بہترین ازدواجی زندگی کیلئے سائنسدانوں نے جوڑوں کو بہترین مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ موٹاپا صحت کا دشمن ہے اور جو لوگ اپنے موٹاپے پر قابو رکھتے ہیں فربہ لوگوں کی نسبت صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔ اب سائنسدانوں نے موٹاپے سے نجات کا ایک فائدہ بھی بتا دیا ہے۔ برطانوی اخباری ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی لوئیسیانہ سٹیٹ یونیورسٹی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”موٹاپا خوشگوار ازدواجی زندگی کا بھی دشمن ہے۔ جو لوگ خود کو موٹاپے سے محفوظ رکھتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار ہوتی ہے اور وہ حقوق زوجیت سے احسن طریقے سے عہدہ برا ہو سکتے ہیں۔“
سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے لیے 218مردوخواتین پر تجربات کیے جن کا باڈی میس انڈیکس(Body mass index)22سے 28تک تھا۔ 18سے 24.9تک باڈی میس انڈیکس مثالی صحت کی عکاسی کرتا ہے۔ اسے زیادہ باڈی میس انڈیکس والے افراد فربہ تصور کیے جاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے ان مردوخواتین کو دو گروپوں میں تقسیم کیا۔ ان میں سے ایک گروپ کو پابند کر دیا کہ وہ آئندہ 2سال تک اپنی معمول کی خوراک میں 25فیصد کیلوریز کی کمی کریں گے جبکہ دوسرے گروپ کو معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا۔
رپورٹ کے مطابق جس گروپ کو اپنی خوراک کم کرنے کو کہا گیا تھا اس کے افراد کا ان دو سالوں میں اوسطاً ساڑھے 7کلوگرام وزن کم ہوا۔ جبکہ دوسرے گروپ کے وزن میں آدھا کلوگرام سے بھی کم کمی واقع ہوئی۔ ماہرین نے ان کی جنسی صحت کا بھی اندازہ لگایا۔ جن لوگوں کو کیلوریز کم کرنے کا کہا گیا تھا دو سال بعد ان کی جنسی صحت میں واضح اضافہ ہوچکا تھا جبکہ دوسرے گروپ کی جنسی صحت دو سال پرانی سطح پر ہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -