لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کیلئے فیس بک پر قابل اعتراض اشتہار

لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کیلئے فیس بک پر قابل اعتراض اشتہار
لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچانے کیلئے فیس بک پر قابل اعتراض اشتہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تریپولی(مانیٹرنگ ڈیسک)بے رحم انسانی سمگلروں نے فیس بک کے ذریعے نہ صرف موت کے بھیانک کھیل کی تشہیر شروع کر رکھی ہے بلکہ اب تک درجنوں افراد کی کھلے سمندر میں دردناک موت کا نتیجہ بھی بن چکے ہیں۔ انسانی سمگلر کا تعلق ایک گینگ سے ہے جوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلوگوں کو لیبیا سے بحیرہروم کے راستے یورپ لے جانے کی ترغیب دے رہا ہے۔ سمگلر نے فیس بک پر ”ٹریول اینڈ لیئرز“ کے نام سے ایک پیج بنا رکھا ہے جس پر اس نے لوگوں کو سمندر پار کروانے کے لیے مختلف پیکج متعارف کروا رکھے ہیں جن میں بڑوں کو سمندر پار کروانے کے لیے 645پاﺅنڈ اور 10سال تک کے بچوں کے لیے 325پاﺅنڈ کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں کو مفت سفری سہولت دینے کا اشتہار بھی ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت میں ’غلط دولہا ‘لانا بےحد مہنگا پڑگیا

پیج پر، جس کی ہیڈ لائن ”لیبیا سے اٹلی امیگریشن “ ہے، سمگلر نے کشتیوں میں سوار لوگوں کی تصاویر بھی آویزاں کر رکھی ہیں جنہوں نے لائف جیکٹس پہن رکھی ہیں، یورپ کا ایک نقشہ اور اپنا رابطہ نمبر بھی وہاں موجود ہے۔ 2011ءمیں جنرل قذافی کی ہلاکت کے بعد لیبیا کے بارڈر پر سکیورٹی کم ہونے کے باعث ہزاروں لوگ لیبیا کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر چکے ہیں۔ سمگلروں نے ان لوگوںکو خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کروانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اس سال2000لوگ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
 برطانوی اخبار ڈیلی میل کے ایک رپورٹر سے، جس نے اپنی شناخت چھپا رکھی تھی، بات کرتے ہوئے ایک انسانی سمگلر نے سینکڑوں لوگوں کی اموات کا اعتراف کیا ہے۔ جب اس سمگلر سے گزشتہ ماہ لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس سے 900سے زائد لوگ ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے تو اس نے کہا کہ وہ میرے دوست کی کشتی تھی اور میں بھی اس منصوبے میں شامل تھا۔ سمگلر نے ڈوبنے والوں کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب جانتے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں اور سب میرے پاس گاہک کی حیثیت سے آئے تھے۔لیبیا سے یورپ جانے والے لوگ اٹلی پہنچنے کے بعد زیادہ تربرطانیہ کا رخ کرتے ہیں اور کچھ جنوبی یورپ کے ممالک یونان وغیرہ کی طرف نکل جاتے ہیں۔ ڈیلی میل کے رپورٹر نے سمگلر سے سوال کیا کہ لیبیا سے اٹلی جانے والی اگلی کشتی کو کیا خطرات ہو سکتے ہیں؟سمگلر نے جواب دیا کہ کشتی اچھی حالت میں ہے اور اس میں سفر محفوظ رہے گا۔ جب فیس بک کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ پر انسانی سمگلنگ کے متعلق مواد اپ لوڈ کرنا پالیسی کے منافی ہے، جب اس کے متعلق رپورٹ کی جائے گی تو ہم اسے ویب سائٹ سے ہٹا دیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -