دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کا پیٹ چیر پھاڑ ڈالا اور پھر اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کا پیٹ چیر پھاڑ ڈالا اور پھر اندر سے ایسی چیز نکل ...
دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کا پیٹ چیر پھاڑ ڈالا اور پھر اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات کی سمگلنگ کرنے والے دولت کی ہوس میں ایسے اندھے ہوجاتے ہیں کہ انہیں نہ اپنی جان کی فکر رہتی ہے اور نہ اپنے وطن کی عزت کا کوئی خیال۔ راس الخیمہ پولیس نے ایک ایسے ہی بدبخت پاکستانی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو ہیروئن کے 103 کیپسول، جن کا مجموعی وزن 1.36 کلوگرام تھا، اپنے پیٹ میں چھپا کر متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ شخص ہیروئن کی بھاری مقدار لے کر آرہا ہے۔ پولیس نے اسے اس کی رہائش گاہ تک پہنچنے کا موقع دیا اور بعدازاں جب اس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملنے والی ہیروئن کی مقدار دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیرت زدہ رہ گئے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ یہ شخص اپنے پیٹ میں کل 103 کیپسول چھپا کر لایا، جن میں موجود ہیروئن کی مالیت تقریباً 5 لاکھ درہم بتائی گئی ہے۔
راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل علی عوان النعیمی نے کامیاب کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر پولیس کے انسداد منشیات شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کرنل عدنان علی نے خبردار کیا کہ پیٹ میں منشیات چھپانے کا عمل انتہائی خطرناک ہے اور اس کا نتیجہ موت کی صورت میں بھی برآمد ہوسکتا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -