اگر آپ کسی کو بتائے بغیر اس کے فون تک مکمل رسائی چاہتے ہیں تو اس کمپنی سے اتنے روپے میں یہ کام کرواسکتے ہیں؟ ایسا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ اپنے ہی موبائل فون سے ڈر نے لگیں

اگر آپ کسی کو بتائے بغیر اس کے فون تک مکمل رسائی چاہتے ہیں تو اس کمپنی سے اتنے ...
اگر آپ کسی کو بتائے بغیر اس کے فون تک مکمل رسائی چاہتے ہیں تو اس کمپنی سے اتنے روپے میں یہ کام کرواسکتے ہیں؟ ایسا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ اپنے ہی موبائل فون سے ڈر نے لگیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (نیوز ڈیسک)کیا آپ لوگوں کے موبائل فون پر موجود ہر میسج پڑھنا چاہتے ہیں، ان کے فون پر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں اور ہر کال سننا چاہتے ہیں، تو اس کے لئے اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او گروپ کو 6لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 6کروڑ 50 لاکھ پاکستانی روپے) ادا کریں، یہ دنیا بھر میں کسی بھی موبائل فون کی مکمل رسائی آپ کو فراہم کر دے گی۔
اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق این ایس او گروپ ان بے شمار کمپنیوں میں سے ایک ہے جو جاسوسی کا کام کرتی ہیں اور اپنی خدمات کسی بھی ایسے شخص یا دارے کو فراہم کرسکتی ہیں جو ان کی فیس ادا کرے۔ این ایس او گروپ گزشتہ چھ سال سے خاموشی سے کام کررہی تھی مگر حال ہی میں جب اس کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں ایک انسانی حقوق کارکن کے آئی فون کی جاسوسی کرنے کی کوشش کی تو سکیورٹی تحقیق کاروں نے اس کا سراغ لگالیا۔

اگر آپ کا کوئی جاننے والا بھی دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرتا ہے تو انہیں یہ خبر ضرور پڑھائیں
اخبار نیویارک ٹائمز نے اس کمپنی کے اندرونی معاملات کے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں جس سے پتہ چلا ہے کہ کیسے جاسوسی کا کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیاں موبائل فون صارفین کی ہر خفیہ بات حکومتوں اور دیگر اداروں سے پیسے لے کر انہیں بتارہی ہیں۔ یہ کمپنیاں کسی بھی ملک میں موجود کسی بھی موبائل فون صارف کی جاسوسی کرسکتی ہیں اور حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی خدمات فروخت کرنے کے لئے بھرپور مارکیٹنگ بھی کرتی ہیں۔
این ایس او گروپ کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرائیویٹ کمپنی ہے لیکن اسرائیلی حکومت نے اس کی سرگرمیوں پر کبھی کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ اس کمپنی کی آمدنی کے بارے میں درست معلومات موجود نہیں ہیں تاہم دو سال قبل اس نے سان فرانسسکو کی ایک کمپنی کو اپنے ساتھ حصہ دار بنایا تو اس سے 12 کروڑ ڈالر (تقریباً 12 ارب پاکستانی روپے) وصول کئے، جس سے اس کی مالی حیثیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کمپنی کا جاسوسی سافٹ ویئر آئی فون، اینڈرائیڈ، بلیک بیری اور سمبیئن سسٹمز سمیت ہر قسم کے موبائل فونز کی جاسوسی کے لئے استعمال ہورہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -