9 سالہ بچہ گُم ہوگیا، خاندان والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر گھر تو کیا پورا شہر چھان ڈالا، لیکن بچہ دراصل کمرے میں ہی موجود تھا، بالآخر کہاں سے ملا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے گا

9 سالہ بچہ گُم ہوگیا، خاندان والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر گھر تو کیا پورا شہر ...
9 سالہ بچہ گُم ہوگیا، خاندان والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر گھر تو کیا پورا شہر چھان ڈالا، لیکن بچہ دراصل کمرے میں ہی موجود تھا، بالآخر کہاں سے ملا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک بچہ گم ہو گیا اور خاندان والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس کی تلاش میں پورا شہر چھان مارا، لیکن بالآخر یہ بچہ ایک ایسی جگہ سے مل گیا کہ جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ڈنسٹن کایہ 9سالہ جوش ڈائننگ نامی بچہ گم ہونے پر اس کے گھر والوں کے اوسان خطا ہو گئے۔ انہوں نے پولیس میں رپورٹ کی جنہوں نے درجنوں پولیس آفیسرز، ایک ہیلی کاپٹر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے پہلے پورے گھر میں اسے تلاش کی اور پھر شہر بھر میں مگر اس کا کہیں اتاپتا نہ ملا۔

’میرے بچے کی 4 سال کی عمر میں موت ہوگئی، برسی پر اس کی قبر پرگئی، میں نے خواہش کی کہ اپنی کوئی نشانی دکھا دو تو اچانک۔۔۔‘ 45 سالہ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا حیران پریشان رہ گئی
بالآخر چار گھنٹے بعد یہ گھر سے ہی برآمد ہو گیا۔ یہ دراصل اپنے کمرے میں بیڈ کے نیچے چھپا ہوا تھا لیکن گھر والے اور پولیس باقی گھر اور شہر بھر کی تلاشی لیتے پھر رہے تھے۔ کسی نے بیڈ کے نیچے نہیں دیکھا۔ اس بیڈ میں نیچے خانے بنے ہوئے تھے جن کے باہر دروازے تھے۔ جوش ان میں سے ایک خانہ کھول کر اندر گھسا اور دروازہ بند کر لیا تھا۔ اس کے لاپتہ ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب اس کی 49سالہ والدہ مشعیل اسے سکول کے لیے جگانے آئی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سکول جانے سے بچنے کے لیے بیڈ کے نیچے چھپ گیا تھا۔ اس کی ماں نے اس کا بیڈ خالی دیکھ کر پولیس کو رپورٹ کی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -