’جیسے ہی یہ کام ہوا میں کہیں بھی جاکر پھٹ جاﺅں گی‘ کویت میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ کویتی پولیس کے بھی ہاتھوں کے طوطے اڑادئیے

’جیسے ہی یہ کام ہوا میں کہیں بھی جاکر پھٹ جاﺅں گی‘ کویت میں گرفتار ہونے والی ...
’جیسے ہی یہ کام ہوا میں کہیں بھی جاکر پھٹ جاﺅں گی‘ کویت میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ کویتی پولیس کے بھی ہاتھوں کے طوطے اڑادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائنی خواتین کی بڑی تعداد روزگار کے حصول کے لئے کویت کا رخ کرتی ہے مگر کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کوئی نوجوان فلپائنی خاتون خود کش بمبار بن کر کویت میںداخل ہو چکی ہو گی اور معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے کی مکمل تیاری کر چکی ہو گی۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویتی سکیورٹی ایجنسیوں نے ایک 28 سالہ فلپائنی خاتون کو داعش سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا ہے، جو موقعے کے انتظار میں تھی تا کہ کسی بھی جگہ جا کر خود کو بم سے اڑا دے۔ رپورٹ کے مطابق یہ خاتون گزشتہ سال جون میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کویت آئی لیکن داعش کی لیبیائی شاخ کے ذریعے شدت پسند تنظیم سے منسلک تھی اور کویت میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہی تھی۔

نوجوان لڑکی سے اس کے سپروائزر کا شرمناک مطالبہ، خاتون نے چپکے سے فیس بک لائیو ویڈیو آن کردی اور پھر کچھ ایسا ہوا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا
کویت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے داعش سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے اور تفتیش کے دوران یہ بھی بتایا کہ وہ دہشت گردی کا بڑا حملہ کرنے کے لئے محض موقع کی تلاش میں تھی۔ سکیورٹی ایجنسیوں نے خاتون کی ای میلز کی نگرانی سے پتہ چلایا کہ وہ داعش کی رکن بن چکی تھی اور کویت کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے منصوبہ سازی کررہی تھی۔
واضح رہے کہ داعش اس سے پہلے بھی کویت کو دہشت گردی کا نشانہ بناچکی ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی داعش کے ایک خود کش بمبار نے حملہ کرکے 27 افراد کو شہید اور 227 افراد کو زخمی کردیا تھا۔ گزشتہ ماہ بھی کویتی سکیورٹی ایجنسیوں نے ملک کے تین مختلف مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -