دنیا کے عجیب و غریب مقابلہ حسن،'مس ایٹم بم 'بھی شامل

دنیا کے عجیب و غریب مقابلہ حسن،'مس ایٹم بم 'بھی شامل
دنیا کے عجیب و غریب مقابلہ حسن،'مس ایٹم بم 'بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے خوبصورتی کے حوالے سے دنیا بھر میں ہونے والے فیشن شو اور ایوارڈ تو دیکھے ہوں گے لیکن ان کے علاوہ بھی ایسے ایسے ایوارڈ اورہوتے ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ بہت حیران ہوں گے۔آئیے آپ کو ایسے کچھ ایوارڈوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:فضائی کمپنیوں کی ائیر ہوسٹسز کی شرمناک تصاویر لیک، مسافروں میں غم و غصہ
قیدی خواتین کا ایوارڈ(Miss Penitentiary )
یہ ایوارڈ ان خواتین کے لئے منعقد کیا جاتا ہے جو جیلوں میں ہوتی ہیں ۔
فوجی خواتین کے لئے ایوارڈ
یہ ایوارڈ فوج میں کام کرنے والی خواتین کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔
بارودی سرنگوں والی
مس لینڈ مائن یا بارودی سرنگوں کی ملکہ کا ایوارڈان خواتین کو دیا جاتا ہے جن کی ٹانگ یا کوئی جسمانی حصہ بارودی سرنگوں کی نظر ہوگیا ہو۔
مس کلنگن ایوارڈ
فلم سٹار ٹریک امیں ایک خیالی خلائی مخلوق کو ’کلنگ‘ کا نام دیا گیا تھا جس میں اس شخص کی شکل عجیب سی ہوتی ہے اور اس ایوراڈ میں شرکت کرنے والی خواتین بھی اپنی شکل عجیب سے بنا کر حصہ لیتی ہیں۔
مس ویل چیئرایوارڈ
یہ ایوارڈ بھارت میں منعقد کروایا گیا اور اس کامقصد معذور خواتین کے لئے فلم اور ڈرامہ کے دروازے کھولنا تھا۔
مس ایٹم
روس میں ایسی خواتین جو نیوکلیائی میدان میں خدمت انجام دے رہی ہیں انہیں ’مس ایٹم ایوارڈ‘ میں شرکت کا موقع دیا جاتا ہے۔
خانہ بدوش حسینہ
خانہ بدوش خواتین کو اس میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
مس یونیورس باڈی بلڈر
تن سازی کی شوقین خواتین کو اس شو میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
مس سیئنر ایوارڈ
ایسی خواتین جو بوڑھی ہوچکی ہوں انہیں اس ایوراڈ میں شرکت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
مس حاملہ
وہ خواتین جو حاملہ ہوں،وہ چاہیں تو اس ایوارڈ میں شرکت کرسکتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:فیس بک کا نیا ہیڈ آفس، دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
مس پلاسٹک

وہ خواتین جنہوں نے حد سے زیادہ پلاسٹک سرجریاںکروارکھی ہوں،انہیں اس میں شرکت کا موقع دیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -