بچے کو جنم دینے سے ایک گھنٹہ قبل ڈاکٹر نے خاتون کو ایسی خبر دی کہ زندگی ہی بدل گئی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا ایسا ممکن ہے کہ کسی خاتون کو بچے کی پیدائش تک معلوم ہی نہ ہو سکے کہ وہ حاملہ ہو چکی تھی؟ یقیناًآپ کا جواب بھی نفی میں ہو گا مگر امریکہ کی ریاست میساچوسٹس میں ایک خاتون کو بچے کی پیدائش سے صرف ایک گھنٹہ قبل ہی یہ پتا چلا کہ وہ بچے کی ماں بننے والی ہے۔ اس خاتون کا نام جوڈی براؤن ہے۔ اسے پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ’’خوشخبری‘‘ سنا دی۔ وہیں ڈاکٹروں نے اسے لیبر روم منتقل کیا جہاں ایک گھنٹے بعد اس کے ہاں بچی کی پیدائش ہو گئی۔جوڈی براؤن نے اس بچی کا نام کیرولین روز رکھ دیا ہے۔
مزید جانئے: عنقریب انسانوں کے لیے بچے پیدا کرنا مشکل ہو جائے گا کیو نکہ ۔۔۔
جوڈی اور اس کے شوہر جیسن براؤن کی شادی کو 22سال ہو چکے ہیں لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی اس لیے ان کے لیے یہ خبر بہت بڑی خوشخبری بن کر آئی۔جوڈی براؤن کا کہنا ہے کہ ’’ گزشتہ کچھ ہفتوں میں میرے جسم میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں لیکن میں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی۔ جب مجھے تکلیف کے باعث ہسپتال لیجایا جا رہا تھا تو مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میں ایمرجنسی روم میں ہوش میں آؤں گی۔لیکن ڈاکٹروں کی بات مجھے ایک خواب کے جیسی لگی لیکن جلد ہی وہ خواب حقیقت کا روپ دھار کر میرے سامنے موجود تھا۔میں اس پر حیران بھی ہوں اور خوش بھی۔‘‘