بھارتی نوجوان نے شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی کزن کو قتل کر دیا

بھارتی نوجوان نے شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی ...
بھارتی نوجوان نے شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی کزن کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جہیز کی لعنت نہ صرف شادی سے پہلے لڑکیوں کے والدین کیلئے درد سر بنتی ہے بلکہ شادی کے بعد بھی بہت سی خواتین کو اچھا جہیز نہ لانے پر تشدد اور ذہنی ازیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں لڑکے نے مبینہ طور پر شادی اور جہیز کے اخراجات سے بچنے کیلئے اپنے گھر رہنے والی 19سالہ کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ 

گلف نیوز کے مطابق بھارتی گاﺅ ں حسن پور کے رہائشی نوجوان نے اپنے گھر رہنے والی 19سالہ کزن کو شادی کے اخراجات سے پریشان ہو کر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، لڑکی اپنے والد کی وفات کے بعد 2008ءسے ملزم کے گھررہائش پزیر تھی اور ملزم کے والدین نے لڑکی کی شادی کے اخراجات اور جہیز وغیر ہ کی ذمہ داری اٹھا رکھی تھی ۔

سندھ حکومت نے بھارتی جیلو ں میں قید ماہی گیروں کے اہل خانہ کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا

پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکا گھر کا واحد کفیل تھا اور اپنی کزن کی شادی اور جہیز کے اخراجات اس کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے جس کو لیکر چند روز قبل اس کا اپنی اہلیہ اور والدین سے جھگڑا بھی ہوا۔

جنوبی کوریا کی عدالت نے صدر پارک گن کو عہدے سے برطرف کر دیا

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نے پہلے چادر کی مدد سے لڑکی کا گلہ دبایا اور پھر اسے جان سے مارنے کیلئے منہ اور ناک کو کاٹ دیا تاہم پولیس کے پہنچنے پر لڑکی کی لاش بیڈ پر پڑی تھی جس کی گردن اورہاتھوں پر زخموں کے نشانات موجود تھے ۔پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کو خودکشی کا روپ دینے کی کوشش کی مگر تفتیش کے دوران اس نے سچ اگل دیا اور اعتراف جرم کر لیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -