فالج کے خوف کے باعث سونے سے ڈرنے والی خاتون کی درد ناک کہانی

فالج کے خوف کے باعث سونے سے ڈرنے والی خاتون کی درد ناک کہانی
فالج کے خوف کے باعث سونے سے ڈرنے والی خاتون کی درد ناک کہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ہم سب ہی دن بھر کی تھکان کے بعد رات کو آرام کرنا چاہتے ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جسے سونے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ جب بھی وہ سونے کے بعد بیدار ہوتی ہے تو اس کا تمام جسم فالج زدہ ہو چکا ہوتا ہے اور وہ بات چیت اور ہلنے جلنے سے بالکل قاصر ہو جاتی ہے اور بعض اوقات اس کی یہ حالت چند سیکنڈ اور بعض اوقات کئی منٹ تک رہتی ہے۔

گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین پر ماضی میں کس معمولی سی بات پر پابندی لگائی گئی، آپ جان کر حیران رہ جائیں گے
ایسیکس کی رہنے والی 32سالہ مس کاربیٹ کا کہنا ہے کہ بعض اوقات وہ اس حد تک ڈری ہوتی ہے کہ اس کا سونے کو بالکل دل نہیں چاہتااور وہ دیر گئے تک ٹی وی دیکھتی ہے یا کچھ پڑھنے لگتی ہے تا کہ اسے نیند نہ آئے ۔ اس کا کہنا ہے کہ جب وہ 12سال کی تھی تو ایک رات وہ اپنی سہیلی کے ہاں رکی لیکن آدھی رات کو جب اس کی آنکھ کھلی تو وہ بالکل بے حس پڑی تھی اور اس نے چلانے کی کوشش کی لیکن یہ بھی نہیں ہو رہا تھا۔کاربیٹ کہتی ہے کہ اسے لگا کہ یہ کوئی بھیانک خواب تھا لیکن پھر یہ معمول بن گیا۔ اس نے اپنے والد رابرٹ سے بات کی تو اس نے بتایا کہ اسے بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔کاربیٹ جو کہ دوبچوں کی ماںہے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ یہ وقت کے ساتھ ہی خود بخود ختم ہوجائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور یہ مسئلہ مستقل ہو گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے ان اٹیکس کو مانیٹر کرکے اب ایسی زندگی کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے لیکن پھر بھی اسے نیند کے نام سے خوف آتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیند کا فالج ہے جو کہ نیند سے بیدار ہونے سے پہلے رہتا ہے۔کچھ لوگوںمیں یہ جاگتے میں بھی ہوسکتا ہے۔ اس بیماری میں مریض کا جسم سن ہو جاتا ہے اور یہ کچھ دیر کے لئے رہتا ہے۔ گوکہ اس سے جان کو فوری خطرہ درپیش نہیں ہوتا لیکن اس میں مریض خوفزدہ رہتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فالج تمام عمر کے لوگوںکو ہوسکتا ہے لیکن نوجوانوں میں یہ زیادہ عام ہے،کچھ لوگ زندگی میں ایک یا دو بار اس کا شکار ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس سے باقاعدگی سے متاثر ہوتے رہتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -