گاﺅں میں اچانک آسمان سے یہ بھاری بھرکم چیزآگری، زورداردھماکہ اور ہرطرف پھر پراسرار بوپھیل گئی، کیاچیز تھی؟ دیکھ کر گاﺅں والوں کو یقین نہ آیا

گاﺅں میں اچانک آسمان سے یہ بھاری بھرکم چیزآگری، زورداردھماکہ اور ہرطرف پھر ...
گاﺅں میں اچانک آسمان سے یہ بھاری بھرکم چیزآگری، زورداردھماکہ اور ہرطرف پھر پراسرار بوپھیل گئی، کیاچیز تھی؟ دیکھ کر گاﺅں والوں کو یقین نہ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک)خلائی مخلوق کا وجود تاحال اپنی پراسراریت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ جہاں اکثریت اب بھی خلائی مخلوق کے وجود کومحض افواہ سے آگے کچھ سمجھنے کو تیار نہیں، وہیں اب بھی بہت سے لوگ ان کے وجود پر نہ صرف یقین رکھتے ہیں بلکہ مختلف واقعات کو دلائل کے طور پر بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز میانمار میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جسے خلائی مخلوق کے وجود کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز میانمار کے ایک چھوٹے سے قصبے کے قریب آسمان سے دھات کا بنا ہوا ایک سلنڈر گرا ہے جس کی لمبائی ساڑھے 4میٹر اور چوڑائی 1.2میٹر بتائی جا رہی ہے۔تاحال اس پراسرار سلنڈر کی حقیقت معلوم نہیں ہو سکی۔

’مجھے اس کے چہرے میں وہ چیز نظر آتی ہے‘ نوجوان نے کوبرا سانپ سے شادی کرلی، لیکن وجہ ایسی کہ جان کر ہی لوگ خوف میں ڈوب جائیں
رپورٹ کے مطابق دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ ”اس سلنڈرسے بہت تیز ’بو‘ آ رہی ہے۔ گزشتہ رات جب یہ گرا تو ایک زور دار دھماکہ ہوا جس سے گاﺅں کے مکان بھی ہل گئے ۔ ایک وقت کے لیے ہمیں لگا کہ جیسے جنگ لگ گئی ہے۔اس بڑے سلنڈر کے گرنے سے قبل ایک مکان کی چھت پر بھی دھات کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا گرا تھا۔“ایک دیہاتی ’کو موانگ میو‘ کا کہنا تھا کہ ”یہ دھماکہ ہونے پر پورا گاﺅں خوفزدہ ہو گیا تھا۔جہاں یہ سلنڈر گرا وہاں بہت دیر تک دھواں اٹھتا رہا۔“حکام اس سلنڈر کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -