46 سال کی شادی اور پھر شوہر کی موت، بیوہ خاتون جنازے سے ہوکر گھر واپس پہنچی تو وہاں کیا منظر تھا؟ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

46 سال کی شادی اور پھر شوہر کی موت، بیوہ خاتون جنازے سے ہوکر گھر واپس پہنچی تو ...
46 سال کی شادی اور پھر شوہر کی موت، بیوہ خاتون جنازے سے ہوکر گھر واپس پہنچی تو وہاں کیا منظر تھا؟ دیکھ کر پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون کے شوہر کا انتقال ہو گیا لیکن جب وہ اس کی تدفین کے بعد گھر واپس لوٹی تووہاں ایسا منظر سامنے تھا کہ اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق68سالہ سیلویا بارلو نامی عمررسیدہ خاتون اپنے شوہر کو اس کے دائمی گھر تک پہنچا کر جب واپس آئی تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ کھلا تھا۔ تمام الماریاں چوپٹ کھلی تھیں اور ہر چیز ادھر ادھر بکھری پڑی تھی۔ اس کی غیرموجودگی میں چور اس کے گھر میں گھس گئے اور زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے کر چلتے بنے۔

پاکستانی نوجوان جوڑے کی شادی پر کریم ٹیکسی کمپنی نے دولہا دلہن کو سب سے بہترین تحفہ دے دیا، ایسا تحفہ جو تاریخ میں کسی نے کسی کو نہ دیا ہوگا
برطانوی شہر شیفیلڈ کی رہائشی سیلویا کا کہنا تھا کہ ”چوروں نے گھر میں موجود ہر قیمتی چیز چوری کر لی اور مجھے اس عمر میں سڑک پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ میں اپنے شوہر کی تدفین سے لوٹی تھی جس کے ساتھ میں نے زندگی کے 46سال گزارے تھے اور آتے ہی اس تکلیف سے دوچار ہو گئی۔ کسی انسان کی اس سے بڑی توہین اور کیا ہو سکتی ہے۔ مجھے یقین ہی نہیں آ رہا ہے ایسے برے وقت میں بھی کسی کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -