”ویلنٹائن دے پر اجلاس رکھ دیا ہے، اب اس عورت کا بار بار فون آ رہا ہے اور کہہ رہی ہے کہ ۔۔۔“ قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس، معروف سیاستدان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

”ویلنٹائن دے پر اجلاس رکھ دیا ہے، اب اس عورت کا بار بار فون آ رہا ہے اور کہہ ...
”ویلنٹائن دے پر اجلاس رکھ دیا ہے، اب اس عورت کا بار بار فون آ رہا ہے اور کہہ رہی ہے کہ ۔۔۔“ قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس، معروف سیاستدان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کا تذکرہ سیاستدانوں کے اجلاس میں بھی ہوا جبکہ ایک سیاستدان تو 14 فروری کے روز اجلاس رکھنے پر بھی ناراض ہو گئے اور بیگم کے بار بار فون آنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پابندی کا پتہ لگنے پر اجلاس سے ہی اٹھ کر چلے گئے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز کے مطابق جاوید علی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا تو مخدوم علی حسن گیلانی نے ناپسندیدیگی کا اظہار کیا اور بولے کہ ویلنٹائن ڈے پر کمیٹی کا اجلاس کیوں رکھا گیا ہے؟ اجلاس رکھتے وقت تاریخوں کا کچھ تو خیال رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس میں ہیں اور گھر سے بیگم کے فون آ رہے ہیں، اب جائیں بھی تو کہاں جائیں۔ اس پر تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے کا نام نہ لینا، ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ مخدوم علی حسن گیلانی نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ کس نے پابندی لگا رکھی ہے، اجلاس میں موجود ایک صحافی نے کہا کہ ”جناب آپ ویلنٹائن ڈے منانے کی بات کر رہے ہیں، عدالت نے تو کوریج پر پابندی لگا رکھی ہے۔“

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
صحافی کی جانب سے معلومات ملنے پر مخدوم علی حسن گیلانی اتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس ادھورا چھوڑ کر ہی چلے گئے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -