فلسطین میں نماز کے وقت مسجد سے اذان کی بجائے ایسی آواز آنے لگی کہ شہری حیران پریشان رہ گئے، یہ کیوں ہوا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ کسی کو یقین نہ آئے

فلسطین میں نماز کے وقت مسجد سے اذان کی بجائے ایسی آواز آنے لگی کہ شہری حیران ...
فلسطین میں نماز کے وقت مسجد سے اذان کی بجائے ایسی آواز آنے لگی کہ شہری حیران پریشان رہ گئے، یہ کیوں ہوا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ کسی کو یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری گلوکارہ ام کلثوم عرب دنیا میں بہت مقبول ہیں لیکن کوئی بھی توقع نہیں کررہا تھا کہ فجر کے وقت مسجد سے اذان کی بجائے اس گلوکارہ کے گانے کی آواز آنے لگے گی۔ یہ افسوسناک واقعہ فلسطین کے شہر نابلوس میں پیش آیا جہاں فجر کے وقت 5مساجد کے لاﺅڈسپیکروں سے اذان کی بجائے ام کلثوم کا گانا نشر ہونے لگا۔
ویب سائٹ البوابہ کی رپورٹ کے مطابق جن مساجد سے اذان فجر کی بجائے گانا نشر ہوا وہ شہر کے مغربی حصے میں واقع ہیں۔ مساجد کے لاﺅڈسپیکروں پر گانے کی آواز سن کر شہری ہکا بکا رہ گئے اور متعدد لوگوں نے مسجدوں میں پہنچ کر معاملے کی حقیقت جاننے کی کوشش کی۔

یورپ میں ایک ایسی مسجد تعمیر کردی گئی کہ کوئی مسلمان تصور بھی نہ کرسکتا تھا، تفصیلات جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی
فلسطینی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ان تمام مساجد میں اذان کا اہتمام مرکزی مسجد حج نمر سے کیا جاتا ہے۔ مساجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی شرپسند شخص نے ریڈیو ٹرانسمیشن کے نظام میں مداخلت کرکے اذان کے وقت گانا چلادیا۔ واقع پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی بنادی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -