فاروق ستار کے الفاظ نے کامران خان کو ”چارج“ کر دیا، اور پھر فاروق ستار کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

فاروق ستار کے الفاظ نے کامران خان کو ”چارج“ کر دیا، اور پھر فاروق ستار کے ...
فاروق ستار کے الفاظ نے کامران خان کو ”چارج“ کر دیا، اور پھر فاروق ستار کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران خان یوں تو بہت نرم مزاج شخص ہیں اور اس کی تصدیق ان کے پروگرام دیکھ کر تو ہوتی ہے لیکن ان کے ساتھ میل جول رکھنے والے افراد بھی اس بات سے انکاری نہیں ہیں تاہم ایک پروگرام کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماءفاروق ستار نے ایسے الفاظ کہہ دیئے کہ جنہیں سن کر کامران خان کا بالکل ہی ”نیاروپ“ سامنے آیا اور انہوں نے فاروق ستار کے ایسا جواب دیا کہ انہیں اپنے الفاظ ہی واپس لینا پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کامران خان نے اپنے پروگرام کے دوران ایم کیو ایم کی ہڑتال کی ناکامی پر بات کرنے کیلئے فاروق ستار کو شامل کیا جنہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ”کامران خان آپ اتنے ’ننھے منے کاکے‘ نہیں ہیں کہ آپ کو معلوم نہیں ہڑتال کیوں ناکام ہوئی ہے“
فاروق ستار کا اتنا کہنا تھا کہ کامران خان ایک دم ”چارج “ ہو گئے اور پھر فاروق ستار کو کئی بار ''ننھے منے کاکے،، کا لفظ سننا پڑا۔ کامران خان کا غصہ دیکھ کر بالآخر فاروق ستار نے اپنے الفاظ واپس لینے میں ہی عافیت سمجھی اور ان کے ایسا کرنے کے ساتھ ہی کامران خان نے بھی پروگرام آگے بڑھا دیا۔ اس واقعے کی دلچسپ ویڈیو مندرجہ ذیل ہے جسے دیکھ کر آپ بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -