نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کرنا جائز نہیں بلکہ ممانعت ہے:سعودی عرب

نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کرنا جائز نہیں بلکہ ممانعت ہے:سعودی عرب
نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کرنا جائز نہیں بلکہ ممانعت ہے:سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مذہبی امور کے ڈائریکٹر نے واضح کیاکہ نمازجمعہ کو ظہر تبدیل کرنا جائز نہیں اور کہاہے کہ شریعت میں اس کا کوئی جواز نہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے ڈائریکٹر مذہبی امور الشیخ عبداللہ اللحیدان نے جمعہ کی نماز کو نماز ظہر میں تبدیل کرنے کی سختی سے ممانعت کی ہے ۔
اللحیدان کا کہنا ہے کہ نبی آخری الزماں محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم نے بھی اس سے سختی سے منع فرمایا ہے اور اہل علم کا بھی اس پر اجماع ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ کے روز عیدالفطر بھی ہے اور بعض کمزورعقیدہ لوگوں کا خیال ہے کہ ایک دن میں دو خطبے بھاری ثابت ہوتے ہیں اور ایساہی کچھ عقیدہ بعض پاکستانیوں کا بھی ہوسکتاہے ۔ اسی خیال کے پیش نظر کچھ لوگ نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کردیتے ہیں تاکہ دوسرے خطبے سے بچا جاسکے.

مزید :

ڈیلی بائیٹس -