فحش اداکارہ بچوں کی کتابوں پر، والدین حیران پریشان

فحش اداکارہ بچوں کی کتابوں پر، والدین حیران پریشان
فحش اداکارہ بچوں کی کتابوں پر، والدین حیران پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں ریاضی کی ایک مقبول کتاب کے سرورق پر چھپی خوبرو استانی کی تصویر اصل میں فحش فلموں کی ایک مشہور اداکارہ کی تصویر نکلی جس پر کتاب کے پبلشر کے ہوش اڑ گئے اور 3000 کتابیں طلباءسے واپس لے لی گئیں۔ ”بیسک میتھیمیٹکس“ نامی کتاب پبلشر موانگ تھائی بک کی طرف سے چھاپی گئی تھی اور اس کے سرورق پر تین اساتذہ طلباءکو پڑھاتے دکھائے لیکن ان میں سے ایک خوبصورت نوجوان استانی کی تصویر بطورِ خاص بڑی کرکے دکھائی گئی ہے ۔ کلاس روم میں کھڑی یہ حسین و جمیل استانی بڑی سنجیدگی سے ایک فائل کو گھور رہی ہے جس کے باہر ”میتھیمیٹکس“ لکھا ہے۔ اس کے حلیے، سنجیدگی اور انداز سے یہی لگتا ہے کہ یہ دلکش استانی طلباءکو بہت اچھا پڑھاتی ہوگی۔ جونہی یہ نئی کتاب طلباءمیں عام ہوئی تو کالج کے کئی نوجوان جاپانی فحش فلموں کی مشہور اداکارہ مانااوکی کو دیکھتے ہی پہچان گئے اور جلد ہی یہ بات انٹرنیٹ پر پھیل گئی کہ یہ خربرو ”استانی“ کون ہے۔ جونہی یہ بات پبلشر تک پہنچی تو فوری طور پر فروخت شدہ کتابوں کی واپسی شروع کردی گئی اور ان کی جگہ نئی کتابیں جاری کی گئیں جن کے سرورق سے ”استانی“ کو ہٹادیاگیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -