کوکا کولا کے بارے میں وہ دلچسپ حقائق جو آپ کو معلوم نہیں
نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے زندگی میں کبھی نا کبھی کوک تو ضرور پی ہوگی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ دنیا بھر میں سب سے مشہور برانڈ ہے؟ آئیے آپ کو کوکا کولا کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔
*کوک دنیا کے 200سے زائد ممالک میں پی جاتی ہے اور 1.8ارب لوگ اسے استعمال کرتے ہیں یعنی ہر چار میں سے ایک آدمی یہ پیتا ہے۔
*ہر سال کوک بنانے کے لئے 79ارب گیلن پانی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔
*جب امریکی کیمسٹ جان پیمرٹن نے 1886ءمیں اٹلانٹا میں کوک کا کیمیکل بنایا تو یہ بتایا گیا کہ یہ نشے کی لت مثلاًافیون وغیرہ کے شکار لوگوں کے لئے بہترین مشروب ہے۔اسے دماغی طاقت کے مشروب کا نام بھی دیا گیا۔
*کیمسٹ جان پیمرٹن نے کوک کا فارمولا ایک اور فارماسسٹ کمپنی Asa Candlerکو فروخت کردیا۔جس نے اس میں معمولی تبدیلیاں کر کے اس میں کوکوا کے پتوں کااستعمال شروع کردیا جس کی وجہ سے اس میں کوکین کے ذرات بھی آگئے۔
*ابتداءمیں کوک ہر رنگ کی بوتل میں بھری جاتی تھی یعنی سبز، سفید ، براﺅن لیکن 1916ءمیں اس مقصد کے لئے باقاعدہ ٹرانسپیرنٹ بوتل کا استعمال ہوا جو بعد میں بہت مقبول بھی ہوئی۔
*کوک کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے Bradhamنامی کمپنی نے اس سے ملتا جلتا مشروب 1893ءمیں متعارف کروایا اور اسے Brad'sDrink کا نام دیا گیاجو آگے چل کر پیپسی کولا بنا۔لیکن اس میں کوکوا کے پتے شامل نہیں کیے گئے۔
*بیسویں صدی کے شروع میں امریکہ میں منشیات اور کوکین کے استعمال کے خلاف تحریک چلی تو کوکا کولا نے فیصلہ کیا کہ اپنے مشروب سے کوکین نکالی۔
*پھر1943ءمیں کوک کو وہ شاندار آرڈر ملا جس کی وجہ سے اس کمپنی کو دنیا بھر میں پذیرائی ملنا شروع ہوئی۔ اس وقت کے جنرل آئزن ہاور(جو بعد میں امریکہ کے صدر بھی بنے) نے افواج کے لئے ہر ماہ 60لاکھ کوک کی بوتلیں خریدنے کا حکم جاری کیا ۔
*کوک کا پہلا کین 1955ءملٹری بیس کے دینے کی غرض سے بنایا گیا تھا ۔
*ٹن پیکس کے آنے کے بعد شیشے کی بوتلوں کی ڈیمانڈ انتہائی کم رہ گئی ۔1929ءمیں امریکہ بھر میں 1200ایسی فیکٹریاں تھیں جو شیشے کی بوتلیں بناتی تھیں لیکن 1997ءت ان کی تعداد گھٹ کے 100رہ چکی تھی۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ ساحلوں اور شاہراہوں پر ٹن کی گندگی کا مسئلہ بھی پیدا ہو چکا تھا۔
*کو ک نے اس مقصد کے لئے اشتہارات آغاز کیا تا کہ امریکی عوام کو یہ بتایا جائے کہ ٹن پیکس ماحولیات کے لئے کس قدر خطرناک ہیں۔
*کوکا کولا میں استعمال ہونے والا میٹھا اصل میں چینی نہیں ہوتی بلکہ یہ جو اور میٹھی مکئی سے بنایا گیا میٹھا محلول ہوتا ہے جو چینی سے بھی بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے اور اسے ہائی فریکٹوس سیرپ 55کا نام دیا جاتا ہے جس کی وجہ اس میں 55فیصد فریکٹوس اور45فیصد گلوکوزپایا جاتا ہے ۔