تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح، چیئرمین واپڈا کو ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس پر بریفنگ

تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح، چیئرمین واپڈا کو ڈیم ریزنگ ...
تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح، چیئرمین واپڈا کو ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس پر بریفنگ
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام  کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

"جنگ " کے مطابق  چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی جانب سے چیئرمین کو ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس پر بریفنگ دی گئی۔حکام کے مطابق پراجیکٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا جس میں 8 پیداواری یونٹس کی ریفربشمنٹ کی جائے گی۔چیئرمین واپڈا کے دورے کا مقصد مرکزی ڈیم، جری ڈیم سائٹ اور پاور ہاؤس کو درپیش امور کا جائزہ لینا تھا۔چیئرمین واپڈا کو منگلا ڈیم، منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور پاور ہاؤس کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔