کیا آپ کو معلوم ہے ویسپا کہاں ایجاد کی گئی تھی؟ اب اُس ہی شہر نے پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

کیا آپ کو معلوم ہے ویسپا کہاں ایجاد کی گئی تھی؟ اب اُس ہی شہر نے پابندی لگانے ...
کیا آپ کو معلوم ہے ویسپا کہاں ایجاد کی گئی تھی؟ اب اُس ہی شہر نے پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جینوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسپا سکوٹر اٹلی کے شہر جینوا میں ایجاد کی گئی تھی اور اب جینوا میں ہی اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ویسپا سکوٹر پر پابندی کا فیصلہ جینوا کے میئر مارکو ڈوریا نے کیا ہے اور اس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ میئر نے سکوٹر پر پابندی کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا تھا مگر عوام کی طرف سے اس کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا۔ جس پر انہیں اپنا یہ فیصلہ رواں سال اپریل تک کے لیے مو¿خر کرنا پڑا۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے شہریوں سے کہا کہ وہ اس عرصے کے دوران سواری کا کوئی متبادل انتظام کر لیں۔ اب وہ اپریل میں ایک بار پھر اس پر عملدرآمد کرنے جا رہے ہیں۔ مگر اس بار بھی ویسپا استعمال کرنے والے شہری غصے سے بپھرے ہوئے ہیں اور کسی بھی طرح ویسپا کی سواری چھوڑنے کو تیار نہیں۔
سوشل میڈیا پر ہینڈز آف مائی ویسپا کا ہیش ٹیگ بہت مقبول ہو رہا ہے اور شہری اس ٹیگ کے تحت جینوا کے میئر سے اپنا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔شہری ویسپا کوپابندی سے بچانے کے لیے”جینوا میں پیدا ہوا اور جینوا میں ہی مرا“(Born in Genoa, Dies in Genoa) کا سلوگن بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ویسپا کلب جینوا کے وٹوریو ورنازانو کا کہنا تھا کہ ویسپا پر پابندی ہر گز نہیں لگائی جانی چاہیے۔ خاص طور پر 2016ءمیں تو پابندی بالکل بھی نہ لگائی جائے کیونکہ یہ اس کی 70ویں سالگرہ ہے۔ واضح رہے کہ ویسپا 1946ءمیں جینوا میں ایجاد اور پہلی بار تیار کیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -