بکریاں ان درختوں پر کیسے چڑھتی ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو کیا فائدہ ملتا ہے؟ آپ بھی جانئے

بکریاں ان درختوں پر کیسے چڑھتی ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو کیا فائدہ ملتا ...
بکریاں ان درختوں پر کیسے چڑھتی ہیں اور اس سے مقامی لوگوں کو کیا فائدہ ملتا ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا مراکش میں بکریاں درخت پر اگتی ہیں ؟ یہ ایسا سوال ہے جو کوئی بھی شخص مراکش میں درختوں پر ’لٹکی‘درجنوں بکریوں کو دیکھنے کے بعد کر سکتا ہے۔
بکریاں درختوں پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،جی ہاں یقین نہ آئے تومراکش سے تعلق رکھنے والی ان بکریوں کو ہی دیکھ لیجئے جو8سے10میٹربلند درختوں پر تیزی سے چڑھتی ہیں۔
اگرچہ اس قسم کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں اور ان پر مختلف قسم کی آرا کا اظہار کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بکریوں کی درخت پر چڑھائی کسی ایڈونچر یا مقابلے کا حصہ نہیں بلکہ یہ آرگن نامی ایک پھل کھانے کیلئے آرگن کے درختو ں پر چڑھتی ہیں۔
آرگن8سے10میٹر بلند جبکہ 150سے 200سال تک کی عمر کا حامل خاردار درخت ہوتاہے۔لیکن بکریاں اپنے سموں کی مخصوص ساخت کے باعث اس خاردار درخت کی شاخوں پر نہ صرف چڑھ جاتی ہیں بلکہ وہ اس پر اپنا توازن بھی برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس درخت کا پھل جون میں پکتا ہے جسے بکریاں شوق سے کھاتی ہیں جبکہ پھل کھانے کے بعد یہ بکریاں اس کے سخت چھلکے زمین پر پھینک دیتی ہیں جو تیل بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
نیم صحرائی علاقہ میں ہونے والا یہ درخت مراکش کے جنوب مغربی علاقوں میں پا یا جا تا ہے۔

ایک سال میں پکنے والا اس درخت کا پھل تیل حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ بکریاں یہ پھل کھا کراس کے چھلکے زمین پر گرادیتی ہیں جن میں موجودبیج سے تیل نکالا جاتا ہے۔جو مقامی افراد کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

اس پھل سے نکلنے والا تیل اس علاقہ میں بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

Goats on tree by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -