اگر آپ بھی اپنے موبائل فون پر فحش ویب سائٹس وِزٹ کرتے ہیں تو آ پ کو بھی اچانک ڈھیروں روپے سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے کیونکہ۔۔۔ انتہائی تشویشناک اعلان ہو گیا

اگر آپ بھی اپنے موبائل فون پر فحش ویب سائٹس وِزٹ کرتے ہیں تو آ پ کو بھی اچانک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ بھی اپنے موبائل فون پر فحش مواد کی ایپلی کیشنزانسٹال کرکے ویڈیوز دیکھتے ہیں تو محتاط ہو جائیے کیونکہ یہ بداخلاقی آپ کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہرین نے بتایا ہے کہ ایپلی کیشنز سٹورز پر فحش ویب سائٹوں کی جعلی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو دراصل ہیکرز نے بنا رکھی ہیں۔ یہ جعلی ایپلی کیشنز انسٹال کرتے ہی صارف کے موبائل فون کا تمام تر کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے جسے تاوان کی رقم ادا کیے بغیر واپس لینا ناممکن ہے۔

ردالفساد آپریشن نیا بیانیہ ہوگا جس کی اشد ضرورت تھی،اس سے دہشتگردی کی پوری کی پوری سیریز ختم ہوگی: سہیل وڑائچ

سائبر سکیورٹی فرمESETکے ماہرین کا کہنا تھا کہ ’’یہ جعلی ایپلی کیشنز انسٹال ہونے کے بعد چلنے سے انکار کر دیتی ہیں اور صارف سے پہلے ’چیک فار وائرس‘ کا مطالبہ کرتی ہیں۔ جیسے ہی صارف Check for virusesپر کلک کرتا ہے ان کے موبائل فون کا مکمل کنٹرول ہیکر کے پاس چلا جاتا ہے۔ جب صارف ہیکرز سے فون کا کنٹرول واپس لینا چاہے تو ہیکرز بدلے میں 100ڈالر (تقریباً10ہزار روپے)تاوان وصول کرتے ہیں جو آن لائن کرنسی Bitcoinمیں ادا کیا جاتا ہے جس کا سراغ لگانا بھی ممکن نہیں۔‘‘ ماہرین کے مطابق اب تک سینکڑوں افراد ان ایپلی کیشنز کے ذریعے ہیکرز کا نشانہ بن کررقم سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -