ردالفساد آپریشن نیا بیانیہ ہوگا جس کی اشد ضرورت تھی،اس سے دہشتگردی کی پوری کی پوری سیریز ختم ہوگی: سہیل وڑائچ

ردالفساد آپریشن نیا بیانیہ ہوگا جس کی اشد ضرورت تھی،اس سے دہشتگردی کی پوری ...
ردالفساد آپریشن نیا بیانیہ ہوگا جس کی اشد ضرورت تھی،اس سے دہشتگردی کی پوری کی پوری سیریز ختم ہوگی: سہیل وڑائچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ ردالفساد آپریشن نیا بیانیہ ہوگا جس کی اشد ضرورت تھی،اس سے دہشتگردی کی پوری کی پوری سیریز ختم ہوگی۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ردالفساد آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار سہیل وڑائچ  نے   کہا ہے کہ پہلے اندرونی سیکیورٹی بہتر ہوگی تو بیرونی خطرات سے آسانی سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے،یہ نیا بیانیہ ہوگا جس کی اشد ضرورت تھی،دہشتگردی کی پوری کی پوری سیریز ختم کرنا ہوگی،فساد کو جڑ سے کاٹنا ہوگا،اگر اس کی جڑوں کو نہیں کاٹا جاتا تو دہشتگردی کو ختم کرنا ناممکن ہے۔

پاک فوج نے ملک بھر میں ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد کا اعلان کر دیا

نئے آپریشن کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشتگردی کی فیکٹریوں کو ختم کیا جائے گا،پہلے بھی آپریشن مضبوط تھا لیکن کچھ قانونی پیچیدگیاںتھی،اس آپریشن میں فوج کو کھلی چھٹی دی گئی ہے تاکہ کسی پابندی کی قید نہ رہے،اس آپریشن سے عوام کو تحفظ بھی محسوس ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -