چالیس مختلف اقسام کا پھل دینے والا ایک درخت

چالیس مختلف اقسام کا پھل دینے والا ایک درخت
چالیس مختلف اقسام کا پھل دینے والا ایک درخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) ایک امریکی پروفیسر نے کئی سالوں کی محنت کے بعد ایک ایسا درخت اگالیا ہے جو ایک سال کے دوران 40 مختلف اقسام کے پھل پیدا کرتا ہے۔ سیرا کیوز یونیورسٹی کے پروفیسر وان ایکن کو 2008ءمیں معلوم ہوا کہ نیویارک شہر میں قدیم درختوں کا ایک باغ فروخت کیا جارہا ہے۔ اس باغ میں گیری دار پھلوں کے قدیم نسل کے درخت تھے۔ پروفیسر ایکن نے یہ باغ خرید لیا اور قدیم نسل کے پھلدار درختوں کو بچانے کیلئے مختلف قسموں کو ایک ہی درخت پر پیوند کرنا شروع کردیا۔ پانچ سال کے عرصہ تک وہ مسلسل مختلف قسم کے درختوں کی شاخوں کو ایک درخت پر پیوند کرتا رہا جس کے نتیجہ میں ایک ایسا درخت تیار ہوگیا جو سال کے مختلف حصوں میں مختلف قسم کے پھل پیدا کرتا ہے۔ اس درخت پر اخروٹ، بادام، کاجو، پستہ، آلو بکارا، خوبانی، آڑو اور چیری سمیت 40 قسم کے پھل لگتے ہیں اور اس کے پھل اور پتے سرخ، گلابی، نارنجی، سفید، نیگلوں غرضیکہ درجنوں مختلف رنگوں کا ناقابل یقین حد تک حسین و متزاج پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر ایکن اب تک اس قسم کے 16 درخت تیار کرچکے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ قدیم نسل کے پھلوں کو محفوظ کرنے کیلئے وہ ایک پورا باغ تیار کریں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -