وہ بھینسا جس کی ایک چیز اس قدر بڑی ہے کہ دنیا دیکھ کر پریشان ہوگئی

وہ بھینسا جس کی ایک چیز اس قدر بڑی ہے کہ دنیا دیکھ کر پریشان ہوگئی
وہ بھینسا جس کی ایک چیز اس قدر بڑی ہے کہ دنیا دیکھ کر پریشان ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) دنیا میں بے شمار بھینسے پائے جاتے ہیں، جنہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں، لیکن ایک خو ش قسمت بھینسے میں کچھ ایسی خاص بات پائی گئی ہے کہ یہ دیکھتے ہی دیکھتے سپر سٹار بن گیا ہے، اور اس کی شان و شوکت نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ 

اخبار ڈیلی میل کے مطابق آسام کے قاضی رنگا نیشنل پارک کے جنگلات میں سنجیو چڈھا نامی فوٹوگرافر کا آمنا سامنا ایک ایسے بھینسے سے ہوگیا کہ جس کی تصاویر نے دنیامیں تہلکہ مچادیا ہے۔ سنجیو کی بنائی ہوئی تصاویر جونہی میڈیا میں آئیں تو دنیا نے اتنے بڑے سینگوں والا بھینسا دیکھا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس بھینسے کے ہلالی شکل کے سینگ اس قدر بڑے ہیں کہ انسان دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔
سنجیو کا کہنا تھا کہ اس بھینسے کے سینگ اتنے بڑے اور بھاری تھے کہ بیچارے کے لئے اپنا سراوپر اٹھانا بھی مشکل تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ جنگل میں کچھ رنگ برنگے پرندوں کی تصاویر بنارہے تھے کہ اچانک یہ بھینسا سامنے آگیا۔
نیشنل جیوگرافک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھینسے کے سینگ زیادہ سے زیادہ تقریباً 5فٹ تک بڑھ سکتے ہیں، اور کچھ ماہرین نے یہ خیال بھی ظاہر کیا ہے کہ اس بھینسے کے سینگ ایک نیا ورلڈ ریکارڈ ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -