کیا کوئی بیوی ایسا بھی کر سکتی ہے؟ شوہر کو سبق سکھانے کیلئے بیوی نے شوہر کی ایسی جگہ پر گلو ڈال دیا کہ بیچارہ کہیں کا نہ رہا

کیا کوئی بیوی ایسا بھی کر سکتی ہے؟ شوہر کو سبق سکھانے کیلئے بیوی نے شوہر کی ...
کیا کوئی بیوی ایسا بھی کر سکتی ہے؟ شوہر کو سبق سکھانے کیلئے بیوی نے شوہر کی ایسی جگہ پر گلو ڈال دیا کہ بیچارہ کہیں کا نہ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدھیا پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑے تو ہوتے ہی رہتے ہیں اور ان کی وجہ سے بہت سے ایسے واقعات بھی سننے کو مل جاتے ہیں کہ جن پر یقین کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک مدھیا پردیش کے ضلع ریوا میں پیش آیا جہاں ایک بیوی نے اپنے شرابی شوہر کو سبق سکھانے کیلئے اس کی آنکھوں میں ”گلو“ ڈال دیا۔

کلاس روم میں ٹیچر اور طالبہ کی شرمناک حرکت، ویڈیو منظرعام پر آگئی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سنتوش وشوا کرما بیدار ہوا تو اپنی لاکھ کوشش کے باوجود آنکھیں کھولنے میں ناکام رہا کیونکہ اس کی بیوی نے سوتے ہوئے سنتوش کی آنکھوں میں ” فیوی کویک“ گلو ڈال دیا تھا۔ دونوں کے درمیان مستقل جھگڑے اور شوہر کے شراب پینے کی عادت نے سنتوش کی بیوی وجایا لکشمی کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گئی۔

12 سالہ پاکستانی بچہ جس نے عرب ممالک میں دھوم مچادی ، بھارتی کمپنیاں پیچھے پڑگئیں ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔
سنتوش سرتوڑ کوشش کے باوجود جب آنکھیں نہ کھول سکا تو اس نے اپنی بیوی کو آوازیں دیں تاہم وہ نہ آئی جس کے بعد اس نے پانی سے آنکھوں کو دھویا لیکن اپنی آنکھیں کھولنے میں ناکام رہا۔ سنتوش نے بیوی کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر شور مچانا شروع کر دیا اور یوں آس پاس رہنے والے لوگ اکٹھے ہو گئے جنہیں دیکھ کر اس کی بیوی ڈر گئی اور فرار ہو گئی۔ مقامی ہسپتال میں سنتوش کا علاج شروع کر دیا گیا ہے اور ڈاکٹرز اس کی آنکھوں کے پردے کھولنے کیلئے انہیں گرمی پہنچا رہے ہیں تاکہ گلو کے اثر کو کم کیا جا سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -