رنگ رلیاں منانے پر عرب خاتون گرفتار

رنگ رلیاں منانے پر عرب خاتون گرفتار
رنگ رلیاں منانے پر عرب خاتون گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کی شہری ایک لبنانی نژاد خاتون کو اپنے پہلے خاوند سے طلاق لئے بغیر لبنان جاکر نیا معاشقہ شروع کرنے پر گرفتارکرلیا گیا ہے اور اس پر زنا کا مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔ انتیس سالہ محاسن عیسیٰ کا تعلق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے ہے اور وہ وہاں اپنے دو بچوں اور خاوند کے ساتھ رہ رہی تھی۔ محاسن کا کہنا ہے کہ وہ پھلے سال ستمبر میں اپنے شوہر سے علیحدہ ہوچکی ہے جبکہ شوہر کا کہنا ہے کہ اس سال اپریل میں علیحدگی ہوئی لیکن طلاق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل محاسن ایک ہفتے کی چھٹی گزارنے کیلئے اپنے لبنانی محبوب کے پاس آگئی جہاں اس کے شوہر کے ایک رشتہ دار نے اس کے خلاف زنا کا مقدمہ درج کروادیا ہے۔ محاسن کو اپسی سے عین پہلے روک لیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی جس کے نتیجہ میں اسے چھ ماہ قید ہوسکتی ہے اس کے خاندان نے اسے پہلے ہی عاق کردیا ہے اور وہ اس کیلئے سزا کے خواہشمند ہیں۔ محاسن نے آسٹریلوی سفارت خانے سےمدد طلب کرلی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -