جہاز اڑانے سے پہلے پائلٹ نے ایسا کام کردیا کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

جہاز اڑانے سے پہلے پائلٹ نے ایسا کام کردیا کہ فوری گرفتار کرلیا گیا
جہاز اڑانے سے پہلے پائلٹ نے ایسا کام کردیا کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ساوتھ ویسٹ ایئر لائنز کے ایک پائلٹ کو جارجیا میں فلائٹ کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈیوٹی پر موجود تھا۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق 52 سالہ پائلٹ ڈیوڈ پال آلساپ کو  صبح  سات  بجے ہلٹن ہیڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ان پر ڈرائیونگ انڈر دی انفلوئنس (ڈی یو آئی) کا الزام عائد کیا گیا۔

ڈیوڈ پال آلساپ پر الزام ہے کہ وہ نشے کی حالت میں تھے۔ ان سے الکوحل کی بو آ رہی تھی اور ان کے رویے سے نشے کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔ ایئرپورٹ پولیس نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا۔  امریکہ کی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے قوانین کے مطابق پائلٹوں پر دورانِ ڈیوٹی الکوحل کا استعمال یا فلائٹ آپریٹ کرنے سے آٹھ گھنٹے قبل الکوحل کے استعمال کی سخت ممانعت ہے۔

ساوتھ ویسٹ ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا، "ہم ایک ملازم سے متعلق صورتحال سے آگاہ ہیں۔ مذکورہ ملازم کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔"

اس واقعے کے باعث مسافروں کو دیگر پروازوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ فلائٹ تقریباً چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد 11 بجے روانہ ہوئی۔ ایئرلائن نے مزید کہا "ہم مسافروں کے سفر میں تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔ ساوتھ ویسٹ کے لیے سب سے زیادہ اہمیت ہمارے ملازمین اور صارفین کی حفاظت کو حاصل ہے۔"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -