کراچی میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منگھوپیر کے علاقے رمضان گوٹھ میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سینٹر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔
ترجمان کے مطابق پولیس افسر قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال میں موجود ہیں، واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) منگھوپیر کے ہمراہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) جائے وقوعہ پر موجود ہیں، شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی نے ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔