سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور نے پہلا بیان جاری کردیا

سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور نے پہلا بیان جاری کردیا
سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور نے پہلا بیان جاری کردیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں کرینہ کپور نے کہا " یہ ہمارے خاندان کے لیے ایک انتہائی مشکل دن رہا ہے  اور ہم ابھی بھی پیش آنے والے واقعات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مشکل وقت میں، میں ادب اور عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہوں کہ میڈیا اور پاپارازی مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے باز رہیں۔"

انہوں نے مزید کہا "  ہم آپ کی فکر اور حمایت کی قدر کرتے ہیں، مسلسل نگرانی اور توجہ نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ ہمارے تحفظ کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ پیدا کرتی ہے۔ میں عاجزانہ طور پر درخواست کرتی ہوں کہ آپ ہماری حدود کا احترام کریں اور ہمیں وہ سپیس دیں جس کی ہمیں خاندان کے طور پر صحتیابی  اور سنبھلنے کے لیے ضرورت ہے۔ میں پہلے ہی آپ کے سمجھنے اور اس حساس وقت کے دوران تعاون کے لیے شکر گزار ہوں۔"

خیال رہے کہ سیف علی خان کے گھر واردات کی نیت سے داخل ہونے والے شخص نے ان پر حملہ کیا تھا۔ ملزم کے چاقو حملے کی وجہ سے سیف علی خان کو چھ جگہ زخم آئے جب کہ چاقو ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ٹوٹ گیا۔ حملے کی وجہ سے سیف علی خان کا سپائنل فلوئڈ بھی لیک ہوا لیکن بروقت طبی امداد اور ایمرجنسی میں کی گئی سرجری کی وجہ سے ان کی جان بچالی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

تفریح -