کتے کی شرمناک حرکت نے گلوکارہ کو مقبول ترین بنا دیا

کتے کی شرمناک حرکت نے گلوکارہ کو مقبول ترین بنا دیا
کتے کی شرمناک حرکت نے گلوکارہ کو مقبول ترین بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فن کار اپنے کام کو لوگوں میں مقبول بنانے کیلئے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ شائقین کس بات کو پسندیدگی کی سند عطا کریں گے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خوبرو گلوکارہ کینڈرا موریا نے بھی خوب محنت کرکے ایک گانا تیار کیا لیکن گانے کی تیاری کے مراحل کے دوران ہی ایک ساحل پر جب وہ مختصر لباس میں ملبوس ہوکر اپنے ننھے کتے کے ساتھ ٹہل رہی تھی تو کتے کے دل میں جانے کیا شرارت آئی کہ اسنے گلوکارہ کے لباس کو دانتوں سے پکڑ کر کھینچنا شروع کردیا اور بیچاری گلوکارہ کی تمام تر مزاحمت کے باوجود اسے لمحوں میں برہنہ کردیا۔ کینڈرا نے اپنی میوزک ویڈیو کے ساتھ ہی کتے کی شرارت کی ویڈیو بھی یوٹیوب پر اپ لوڈ کردی۔ اب صورتحال یہ ہے کہ چند دن کے دوران گانے کی ویڈیو کو تو صرف 28 ہزار لوگوں نے دیکھا لیکن کتے والی ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں کوئی کمی بھی نہیں آرہی۔ کینڈرا نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے گانے کی ویڈیو بھی دیکھیں کیونکہ اس کی اصل خوشی تو یہ ہے کہ مداح اس کے فن کو سراہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -