شادی کے وقت دولہا نے دلہن کے علاوہ ایک اور ایسی شرمناک چیز کا مطالبہ کردیا کہ ہر کوئی سخت غصے میں آگیا، پورے گاﺅں نے مل کر نہ صرف گلے میں جوتوں کے ہار پہنادیے بلکہ اسے پکڑ کر ایسا کام کردیا کہ بیچارے کو لینے کے دینے پڑ گئے

شادی کے وقت دولہا نے دلہن کے علاوہ ایک اور ایسی شرمناک چیز کا مطالبہ کردیا کہ ...
شادی کے وقت دولہا نے دلہن کے علاوہ ایک اور ایسی شرمناک چیز کا مطالبہ کردیا کہ ہر کوئی سخت غصے میں آگیا، پورے گاﺅں نے مل کر نہ صرف گلے میں جوتوں کے ہار پہنادیے بلکہ اسے پکڑ کر ایسا کام کردیا کہ بیچارے کو لینے کے دینے پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے چدوے میں بدھ کو لوگوں نے ایک دولہا کو جوتے کی مالا پہنا کر اس کی گردن میں ”جہیز کا لالچی“ کا پوسٹر لٹکا دیا اور اس کے بعد اس کا اور اس کے بھائی کا سر گنجا کر کے بغیر دلہن کے واپس بھیج دیا۔معاملہ کچھ یوں ہواکہ دولہا نے شادی کے بعد جہیز میں اپنی پسند کی موٹر سائیکل کا مطالبہ کر دیا تھا جس کے بعد معاملہ اتنا بڑھا کہ لڑکی نے دولہا کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور دولہا میاں کو اپنے بڑے بھائی سمیت شدید ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی ویب سائٹ بھاسکر ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے دار الحکومت رانچی کے علاقے ایر مانجھی کے رہائشی آٹو رکشہ ڈرائیور ممتاز انصاری کی شادی چدوے میں ہو رہی تھی،جہاں وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ بارات لے کر پہنچا تھا۔ چارو ں طرف خوشی کا ماحول تھا اور رات کو اس کی شادی بھی ہو گئی تھی تاہم صبح دولہا نے ”جذبہ پرو “ کمپنی کی موٹر سائیکل کی بجائے ”پلسر“ موٹر سائیکل کا مطالبہ کردیا۔

سلمان خان کا سونی ٹی وی پر کپل کی جگہ لینے کا فیصلہ، اگلے ماہ تک کامیڈین کو فارغ کردیا جائے گا: بھارتی ویب سائٹ
لڑکی والوں نے جہیز میں دینے کیلئے پہلے سے ہی جذبہ پرو موٹر سائیکل خرید کر گھر میں رکھ لیا تھا اور بدھ کی صبح اسے دولہا کو سونپنے کی تیاری میں تھے۔ دولہا کے مطالبے پر لڑکی والوں نے اسے کافی سمجھایا مگر وہ پلسر کے مطالبے پر اڑا رہا، اس کے بعد معاملہ اتنا بڑھا کہ دلہن نے جہیز کے لالچی دولہا کے ساتھ سسرال جانے سے انکار کر دیا۔

دنیائے کرکٹ کے کون کون سے مشہور کھلاڑی بھارتی فلمی اداکاراؤں کی زلفوں کے اسیر ہوئے ؟کس نے کس کے ساتھ شادی رچائی اور کون شادی کے بغیر ہی ۔۔۔۔۔ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ آپ بھی مسکرا دیں گے
ایسی بے عزتی اور اتنا ڈھیٹ دولہا دیکھ کر بارات کے ساتھ آئے متعدد مہمان ناراض ہو کر واپس چلے گئے جس کے بعد دلہن والوں نے دولہا کو جوتے کی مالا پہنا کر گاﺅں کے چکر لگوائے جبکہ اس کے گلے میں ” جہیز کا لالچی“ کی تختی بھی لٹکا دی۔ پورے گاﺅں کا چکر لگوانے کے بعد دلہن والوں نے دولہا اور اس کے بڑے بھائی کا گنجا کیا اور اس کے بعد شادی پر ہونے والے اخراجات کا مطالبہ کرنے لگے۔ لڑکی والوں کو شادی کے اخراجات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر دولہا اور اس کے بڑے بھائی کو چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ لڑکی کے والد کی چدوے میں چائے کی چھوٹی سی دکان ہے جبکہ لڑکی نے انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -