اب اپنا ہوٹل اپنے ساتھ کہیں بھی لے جائیں اور زبردست کمرے کا لطف اٹھائیں

اب اپنا ہوٹل اپنے ساتھ کہیں بھی لے جائیں اور زبردست کمرے کا لطف اٹھائیں
اب اپنا ہوٹل اپنے ساتھ کہیں بھی لے جائیں اور زبردست کمرے کا لطف اٹھائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ایک ولندیزی کمپنی نے ایسا شاندار ہوٹل بنا لیا ہے جسے آپ تہہ کر اپنے ساتھ کہیں بھی لے جاسکتے ہیں اور بوقت ضرورت اسے کھول کر کمرہ بناکر اس سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس فولڈنگ کمرے میں باتھ روم کی سہولت بھی موجودہے اورصرف 10منٹ میں آپ ایک پورا کمرہ بناکر رفائے حاجت سمیت آرام دہ بستر پر خواب خرگوش کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:سالگرہ کی تقریب میں ہوائی جہاز سے کچھ ایسا گرا کہ مہمانوں کی دورڑیں لگ گئیں
یہ ہوٹل نما ایک کمپنی Flexotelنے ڈیزائن کیا ہے اور جس کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل کا بنیادی مقصد لوگوں کو کھلی فضا میںبہترین رہائش مہیا کرنا ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر Von Heijdenکا کہنا ہے کہ اس کمرے میں دو لوگوں کے سونے کی گنجائش کے ساتھ بجلی، لائیٹ، بنیادی فرنیچر اور لینن اور تولیے کی سہولت بھی میسر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس تہہ شدہ کمرے کو آپ کہیںبھی اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں اور رات کھلے آسمان میں گزارنے کی بجائے اس کمرے میں گزار سکتے ہیں اور ساتھ ہی ایک علیحدہ باتھ روم کا لطف بھی اٹھ سکتے ہیں۔یہ کمرے کئی بین الاقوامی میلوں میں استعمال کئے جاچکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -