شرافت سے بھی بے تحاشہ کمائی ممکن ہے ،سابق فحش اداکارہ نے ثابت کر دیا
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) یوٹیوب پر ننھے بچوں کی دلچسپی کی ویڈیوز پوسٹ کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیوز اس قدر مقبول ہیں کہ انہیں اربوں بار دیکھا جاچکا ہے اور یہ پراسرار خاتون سالانہ 50 لاکھ روپے سے بھی زیادہ کماتی ہیں چونکہ یوٹیوب ویڈیوز میں کبھی بھی ان کا چہرہ نظر نہیں آیا اس لئے ہمیشہ سے ان کی شناخت ایک معمہ بنی رہی ہے۔ یہ ویڈیوز میں چھوٹی چھوٹی گڑیائیں ڈبوں سے نکال کر انہیں رنگ برنگے لباس پہناتی نظر آتی ہیں اور ننھی گڑیاﺅں پر تخلیقی فن کے مظاہرے کی وجہ سے بے پناہ مقبولی رکھتی ہیں۔
باورچی کی جانب سے کھانا پکانے والی کڑاہی کا نہانے کے لیے استعمال ، عوام برہم
طویل گومگو کے بعد بالآخر ان خاتون کی شناخت سامنے آئی تو ساری دنیا حیران رہ گئی ہے۔ برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ کا کہنا ہے کہ یہ ایک برازیل نژاد امریکی خاتون ہے جو سینڈی سمرز کے نام سے فحش فلموں کی مشہور اداکارہ رہ چکی ہیں جبکہ ان کا اصل نام ڈائین ڈی جیسیز ہے۔ یہ ایک عرصے سے ڈی سی کلیکٹر نامی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر کروڑوں کما چکی ہیں۔ خاتون کے پرانے ہمسایوں نے ”میل آن لائن“ کو بتایا کہ وہ اس کی آواز اور جسم پر موجود نشانات کو پہچانتے ہیں کیونکہ وہ نہ صرف اسے اپنے ہمسایہ گھر میں دیکھ چکے ہیں بلکہ اس کی قابل اعتراض فلمیں بھی کئی دفعہ دیکھ چکے ہیں۔