تین بچوں کے ساتھ حاملہ خاتون سے باپ نے ایک بچے کو قتل کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ۔۔۔ ایسی کہانی کہ ذہن چکرا جائے

تین بچوں کے ساتھ حاملہ خاتون سے باپ نے ایک بچے کو قتل کرنے کا مطالبہ کردیا ...
تین بچوں کے ساتھ حاملہ خاتون سے باپ نے ایک بچے کو قتل کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ۔۔۔ ایسی کہانی کہ ذہن چکرا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغرب میں معاشرتی روایات اور اقدار کی گراوٹ اس حد کو پہنچ گئی ہے کہ اب لوگوں کے مابین ایسے شرمناک جھگڑے بھی سامنے آنے لگے ہیں کہ جن کا اس سے پہلے تصور بھی نہیں پایا جاتا تھا۔ جریدے ڈیلی میل کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون ملیسا کک اور جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک مرد کے درمیان بھی ایک ایسا ہی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے کہ جس کی اس پہلے کوئی مثال سامنے نہیں آئی۔

مزید جانئے: نوجوان بیٹی کو شرمناک عادت سے نجات دلوانے والے مرد کیلئے 12 ارب روپے انعام کا اعلان کرنے والا ارب پتی
ملیسا کک کا کہنا ہے کہ اس نے ایک شخص کے ساتھ 33 ہزار ڈالر (تقریباً 33 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض اس کا بچہ پیدا کرنے کا معاہدہ کیا۔ معاہدے کے بعد مذکورہ مرد اور ایک 20 سالہ لڑکی کے عطیہ کئے گئے بیضے سے بننے والے تین ایمبریو ملیسا کے رحم میں امپلانٹ کئے گئے۔ اخبار نیویارک پوسٹ سے بات کرتے ہوئے ملیسا کا کہنا تھا کہ خلاف توقع تینوں ایمبریوز میں سے ایک بھی ضائع نہیں ہوا اور وہ خوش تھیں کہ وہ تین بچوں کو جنم دیں گی۔ اب جبکہ وہ سواچار ماہ کی حاملہ ہیں تو ان سے معاہدہ کرنے والے شخص کو اکٹھے تین بچوں کا باپ بننے کے امکان پر شدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے اور وہ دھمکیاں دے رہا ہے کہ ان میں سے ایک بچہ ضائع کردیا جائے، ورنہ وہ ناصرف رقم کی ادائیگی نہیں کرے گا بلکہ بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے ساتھ ملیسا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرے گا۔

مزید جانئے: ’ڈھائی لاکھ روپے خرچ کئے لیکن پھر بھی کنواری رہ گئی‘
دھمکیاں دینے والے شخص کا موقف ہے کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ تینوں ایمبریو بچ پائیںگے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس نے احتیاطاً تین ایمبریو کرائے کی کوکھ میں رکھوائے تھے تاکہ کم از کم ایک بچہ یقینی طور پر پیدا ہوسکے۔ مزید دو ہفتے بعد ملیسا حمل ضائع کرنے کے لئے دستیاب قانونی مدت بھی پوری کر چکی ہوں گی، اور سوچ رہی ہیں کہ شاید انہیں مسائل سے بچنے کے لئے ایک بچہ ضائع کرنا پڑے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -